صحت

کھانسی کے شربت میں کوئی نقص نہیں پایاگیا:میڈن فارما

میڈن کے مینجنگ ڈائرکٹر نریش کمارگوئل نے رائٹر کوبتایاکہ مجھے ہندوستانی ریگولیٹری اورعدالتی عمل پرپورا بھروسہ ہے۔ میں نے کوئی غلط کام نہیں کیاہے۔ اب ہم حکام سے درخواست کریں گے کہ وہ فیاکٹری دوبارہ کھول دیں۔

نئی دہلی: میڈن فارماسیوٹیکلس لمیٹیڈ نے آج کہاکہ وہ اپنی فیاکٹری دوبارہ کھولنے کی منظوری حاصل کرے گاکیونکہ جس کھانسی کے شربت کے بارے میں ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن (ڈبلیو ایچ او)نے یہ شبہ ظاہر کیا تھاکہ اس کی وجہ سے گامبیامیں بچوں کی اموات ہوئی ہیں، سرکاری لیبارٹری میں اس میں کوئی خرابی نہیں پائی گئی۔

 میڈن کے مینجنگ ڈائرکٹر نریش کمارگوئل نے رائٹر کوبتایاکہ مجھے ہندوستانی ریگولیٹری اورعدالتی عمل پرپورا بھروسہ ہے۔ میں نے کوئی غلط کام نہیں کیاہے۔ اب ہم حکام سے درخواست کریں گے کہ وہ فیاکٹری دوبارہ کھول دیں۔ میں نہیں جانتاکہ کیاہوگا۔ہم ابھی بھی انتظارکررہے ہیں۔

 محکمہ صحت کے حکام نے اکتوبرمیں ہریانہ کے سونی پت میں واقع میڈن کی اصل فیاکٹری میں پیداوار روک دی تھی کیونکہ ڈبلیوایچ اوکی ایک رپورٹ میں کہاگیاتھاکہ کمپنی کی کھانسی اورسردی کی دوا (سیرپ) سے جاریہ سال گامبیامیں 69 بچوں کی اموات ہوئی ہیں۔

 ڈرگس کنٹرولر جنرل وی جی سومانی نے 13دسمبرکواپنے ایک خط میں ڈبلیوایچ اوسے کہاکہ میڈن فارماکی مصنوعات کا معائنہ کیاگیا اورانہیں تفصیلات کے مطابق پایاگیا ہے۔ ان میں کوئی”ایتھیلین گلائی کول یاڈائی تھائیلین گلائی کول“ نہیں پایاگیا۔

a3w
a3w