مشرق وسطیٰ

غزہ میں 3 دن کی جنگ بندی کیلئے قطر کی ثالثی میں حماس اسرائیل مذاکرات جاری

وائٹ ہاؤس کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 80 سے زائد امدادی ٹرک غزہ میں داخل ہوئے، وائٹ ہاؤس کا یہ بھی کہنا تھا کہ تنازع ختم ہونے کے بعد غزہ پر اسرائیلی قبضہ طویل مدتی حل نہیں ہے۔

دوحہ:غزہ میں 3 دن کی جنگ بندی کے لیے قطر کی ثالثی میں حماس اسرائیل مذاکرات جاری ہیں۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق اسرائیلی فوج کے حملوں میں مزید 300 فلسطینی شہید ہو گئے، جس سے شہید فلسطینیوں کی تعداد 10 ہزار500 سے زائد ہو گئی ہے، جب کہ بمباری کے باعث غزہ کے آدھے سے زیادہ اسپتال ناقابل استعمال ہو گئے۔

متعلقہ خبریں
اردن میں ایک میزائل گرا
اسرائیلی حملہ میں لبنان میں 20 اور شمالی غزہ میں 17 جاں بحق
غزہ میں اسرائیل کی شدید بمباری, عمارتیں ڈھیر
ہم لوگ صرف اپنی دفاعی ٹریننگ کی وجہ سے زندہ رہ سکے
روسی صدر کی مشرق وسطیٰ میں تنازعات کے خاتمے میں مدد کی پیشکش

خبر رساں ایجنسیوں کے مطابق اسرائیل اور حماس کے درمیان 12 یرغمالیوں کے بدلے 3 روزہ جنگ بندی پر بات ہو رہی ہے، یرغمالیوں میں 6 امریکی بھی شامل ہیں۔ وائٹ ہاؤس سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ غزہ سے تمام یرغمالیوں کو نکالنے کے لیے ایک سے زائد وقفے کی ضرورت ہو سکتی ہے، جب کہ انسانی بنیادوں پر وقفہ گھنٹے یا دنوں پر مشتمل ہو سکتا ہے۔

وائٹ ہاؤس کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 80 سے زائد امدادی ٹرک غزہ میں داخل ہوئے، وائٹ ہاؤس کا یہ بھی کہنا تھا کہ تنازع ختم ہونے کے بعد غزہ پر اسرائیلی قبضہ طویل مدتی حل نہیں ہے۔

ادھر اسرائیلی فوج کے غزہ میں حملوں کا نہ رکنے والا سلسلہ جاری ہے، اسرائیلی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ شمالی غزہ کا کنٹرول حماس کے ہاتھوں سے نکل گیا، اسرائیلی فوج نے کہا غزہ میں جنگ بندی نہیں ہوگی، ہاں انسانی بنیادوں پر وقفے کی اجازت دی جا سکتی ہے۔