شمال مشرق
ٹرینڈنگ

اسرائیلی بمباری میں حماس سربراہ یحییٰ سنوار شہید ہوگئے، اسرائیل کا دعویٰ

اسرائیل کے سینیئر فوجی حکام نے بتایا کہ اس بات کی جانچ کر رہے ہیں کہ آیا حال ہی میں غزہ کے علاقے جبالیہ میں ایک عمارت پر بمباری میں ہلاک ہونے والے 3 کمانڈرز میں سے ایک یحییٰ السنوار ہوسکتے ہیں۔

تل ابیب: اسرائیلی فوج کے سینیئر عہدیدار نے کہا ہے کہ غزہ میں حالیہ بمباری میں حماس کے سربراہ  یحییٰ سنوار کی ہلاکت کا قوی امکان ہے جس کی تحقیقات کررہے ہیں۔

متعلقہ خبریں
قدر و قیمت میں ہے خُوں جن کا حرم سے بڑھ کر
ریونت ریڈی کو ایس آئی ٹی کی نوٹس
اے پی وزیر کے قافلہ کی گاڑی سے ٹکر ایک شخص ہلاک
حماس کے صدر یحییٰ السنوار کے قریبی ساتھی روحی مشتہی کو تین ماہ قبل ہلاک کردیا گیا،اسرائیل کا ادعا
اسماعیل ہنیہ کی معاہدے سے متعلق شراط

اسرائیلی میڈیا کے مطابق اسرائیل کے سینیئر فوجی حکام نے بتایا کہ اس بات کی جانچ کر رہے ہیں کہ آیا حال ہی میں غزہ کے علاقے جبالیہ میں ایک عمارت پر بمباری میں ہلاک ہونے والے 3 کمانڈرز میں سے ایک یحییٰ السنوار ہوسکتے ہیں۔

سینیئر فوجی حکام نے اسرائیلی میڈیا کو یہ بھی بتایا کہ جس عمارت میں حماس کے ان 3 اہم کمانڈرز کو شہید کیا وہاں سے اسرائیلی یرغمالی نہیں ملے۔ یاد رہے کہ ایک ماہ قبل بھی اسرائیلی میڈیا نے دعویٰ کیا تھا کہ حماس کے سربراہ یحییٰ السنوار شہید ہوگئے اور اسرائیلی فوج اس کی تصدیق کے لیے تحقیقات کر رہی ہیں۔

تاہم بعد میں یہ دعویٰ غلط ثابت ہوا تھا اور خود اسرائیلی میڈیا نے رپورٹ کیا تھا کہ یحییٰ السنوار غزہ میں ہی کسی سرنگ میں چھپے ہوئے ہیں اور تنظیم کی قیادت کر رہے ہیں۔