تلنگانہ

مذہبی جذبات کا استعمال کرتے ہوئے فائدہ اٹھانے مودی پر ہنمنت راو کا الزام

کانگریس کے سینئر لیڈر و سابق رکن راجیہ سبھا وی ہنمنت راو نے الزام لگایا کہ مودی مذہبی جذبات کا استعمال کرتے ہوئے فائدہ اٹھانے کی کوشش کررہے ہیں۔

حیدرآباد: کانگریس کے سینئر لیڈر و سابق رکن راجیہ سبھا وی ہنمنت راو نے الزام لگایا کہ مودی مذہبی جذبات کا استعمال کرتے ہوئے فائدہ اٹھانے کی کوشش کررہے ہیں۔

متعلقہ خبریں
راجیہ سبھا کی مخلوعہ نشست کیلئے ہنمنت راؤ دعویدار
جامعتہُ المؤمنات مغلپورہ حیدرآباد کے اسلامی کیلنڈر 2026 کی رسمِ اجرا
وزیراعظم کی پیرالمپکس میں میڈل جیتنے والوں سے بات چیت (ویڈیو)
غریبوں اور بے سہارا افراد کے لیے سہارا بنا تانڈور کا اے ایس جی ایم کے چیریٹیبل ٹرسٹ
میوا کی جانب سے زیڈ ایچ مسعود کے اعزاز میں شاندار تہنیتی تقریب،اکتالیس سالہ تعلیمی خدمات کا بھرپور اعتراف

انہوں نے راجنا سرسلہ میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ پچھلی بی جے پی حکومت نے کئی وعدے پورے نہیں کیے۔ انہوں نے کہا کہ اگرچہ کہ اگزٹ پولس نے این ڈی اے حکومت کی حمایت کی تاہم وہ ان کو نہیں مانتے

انہوں نے کہا کہ ماضی میں بھی اگزٹ پولس ان کے خلاف آئے تھے۔بی جے پی حکومت نے 2 لاکھ ملازمتوں کی فراہمی اور 15 لاکھ روپئے جمع کروانے کا وعدہ کیا تھا۔

انہوں نے تنقید کرتے ہوئے کہا کہ کسانوں کا قرض معاف کرنے کا وعدہ بھی کیاگیا تھا لیکن یہ وعدہ بھی پورا نہیں کیاگیا۔