حیدرآباد

وزیر اعظم مودی، او بی سی سے انصاف کرنا نہیں چاہتے: اسد اویسی

اویسی نے کہا کہ جب وہ کہتے ہیں کہ ہندوستانی سیاست میں مسلمانوں کی انتہائی کم ہے تو مجھے مخالف ملک اور سماج کہا جاتا ہے اور مودی جی مایوس ہیں اور یہ دکھائی دے رہا ہے۔

حیدرآباد: وزیر اعظم نریندر مودی، ذات کی شناخت پر ووٹ کی اپیل کررہے ہیں لیکن وہ ا وبی سیز کو انصاف دلانا نہیں چاہتے۔ ایم آئی ایم کے سربراہ اسد الدین اویسی نے چہارشنبہ کے روز یہ بات کہی۔

متعلقہ خبریں
اسدالدین اویسی کا کووڈ وبا کے تباہ کن اثرات کی طرف اشارہ
نامپلی میں انتخابی جلسہ، کانگریس قائد راہول گاندھی کی تقریر (ویڈیو)
خواتین کا ویڈیو وائرل ہونے کے بعد وزیراعظم لب کشائی پر مجبور :اسد اویسی
دونوں جماعتوں نے حیدرآباد کو لیز پر مجلس کے حوالے کردیا۔ وزیر اعظم کا الزام (ویڈیو)
ہندوستان ایک ملک ایک سول کوڈ کی طرف بڑھ رہا ہے: نریندر مودی (ویڈیو)

 وزیر اعظم نریندر مودی نے منگل کی شب ایکس پر پوسٹ کرتے ہوئے کہا تھاکہ تلنگانہ میں بی جے پی کے چیف منسٹر کا امیدوار بی سی طبقہ سے ہوگا، اس کے انتخاب کا آغاز لال بہادر اسٹیڈیم سے ہوچکا ہے۔ شہر کے اسی اسٹیڈیم سے وزیر اعظم مودی نے انتخابی ریالی سے خطاب کیا تھا۔

مودی سے اس پوسٹ پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے اسد الدین اویسی نے سوشل میڈیا کے پلاٹ فارم ایکس پر ہی کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی، پسماندہ مسلمانوں کو تحفظات ختم کرنے کا وعدہ کرتے ہیں۔

 وہ27 فیصد اوبی سی کوٹہ کے بھی مخالف ہیں اور مودی، تحفظات کی 50فیصد حصہ برخاست بھی کرنا نہیں چاہتے۔ وزیر اعظم، ذات پات کی اساس پر ووٹ کی اپیل کررہے ہیں۔

 مگر وہ، او بی سی کو انصاف دلانا نہیں چاہتے۔ اویسی نے کہا کہ جب وہ کہتے ہیں کہ ہندوستانی سیاست میں مسلمانوں کی انتہائی کم ہے تو مجھے مخالف ملک اور سماج کہا جاتا ہے اور مودی جی مایوس ہیں اور یہ دکھائی دے رہا ہے۔