حیدرآباد

امیت شاہ کی علاقہ حیدرآباد کے عوام کو لبریشن ڈے کی مبارکباد

امیت شاہ حیدرآباد لبریشن ڈے کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ آج کا یہ دن عوام کی غیر متزلزل حب الوطنی کو ظاہر کرتا ہے اور ان لوگوں کی لازوال جدوجہد کو یاد دلاتا ہے۔

نئی دہلی: مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ نے اتوار کے روز تلنگانہ۔ حیدرآباد۔ کرناٹک اور مرہٹواڑہ علاقہ کے عوام کو حیدرآباد لبریشن ڈے کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ آج کا یہ دن عوام کی غیر متزلزل حب الوطنی کو ظاہر کرتا ہے اور ان لوگوں کی لازوال جدوجہد کو یاد دلاتا ہے۔

متعلقہ خبریں
مغل پورہ پولیس، امیت شاہ کے خلاف درج کیس سے دستبردار
رئیل اسٹیٹ ونچرکی آڑ میں چلکور کی قطب شاہی مسجد کو شہید کردیاگیا: حافظ پیر شبیر احمد
جمعہ کی نماز اسلام کی اجتماعیت کا عظیم الشان اظہار ہے: مولانا حافظ پیر شبیر احمد
کانگریس اور بی آر ایس میں خفیہ مفاہمت:امیت شاہ
تلنگانہ میں کانگریس کو 10 نشستیں ملیں گی، چیف منسٹر پرامید

17 ستمبر 1948 کو سابق ریاست حیدرآباد جس پرنظام کی حکمرانی، کو سردار پٹیل کی فوجی کاروائی کے بعد انڈین یونین میں ضم کردیا گیا۔ حیدرآباد لبریشن ڈے کے موقع پر وہ، تلنگانہ۔ حیدرآباد۔ کرناٹک اور مرہٹواڑہ علاقہ کے عوام کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتے ہیں۔

حیدرآباد عوام کی غیر متزلزل حب الوطنی کو آج کا دن نشاندہی کرتا ہے اور اُن عظیم مجاہدین کو یاد کرتا ہے جنہوں نے نظام کی حکمرانی کے ظلم کے خلاف اور ریاست حیدرآباد کو ہندوستان میں ضم کرنے کیلئے جدوجہد کی تھی۔

انہوں نے کہا کہ حیدرآباد مکتی سنگرام کے شہیدوں کو بھر پور خراج پیش کرتے ہیں۔ ایکس پر (سابق ٹوئٹر) پر تحریر کرتے ہوئے امیت شاہ نے یہ بات کہی۔

a3w
a3w