امریکہ و کینیڈا

مودی امریکہ کا دورہ ختم کرنے کے بعد مصر کیلئے روانہ

وزیراعظم کے مصر دورے کے دوران شراکت داری کے کئی کلیدی معاہدوں اور مفاہمت ناموں پر دستخط کئے جانے کا امکان ہے۔

واشنگٹن: وزیراعظم نریندرمودی امریکہ کے اپنے سرکاری دورے کو کامیابی کے ساتھ مکمل کرنے کے بعد مصر کیلئے روانہ ہوگئے ہیں۔ وزیراعظم کا یہ مصر کا پہلا دورہ ہے۔

متعلقہ خبریں
حماس قائد اسمٰعیل ھنیہ، جنگ بندی بات چیت کے بعد مصر سے روانہ
مودی کے خلاف ایف آئی آر درج نہ کرنے پر کارروائی رپورٹ طلب
دونوں جماعتوں نے حیدرآباد کو لیز پر مجلس کے حوالے کردیا۔ وزیر اعظم کا الزام (ویڈیو)
”بھارت میراپریوار۔ میری زندگی کھلی کتاب“:مودی
اڈانی مسئلہ پر کانگریس سے وضاحت کامطالبہ، سرمایہ کاری کے دعوؤں پر شک و شبہات

اپنے دو روزہ دورے کے دوران، وزیراعظم مصر کے صدر عبدالفتاح السیسی کے ساتھ بات چیت کریں گے۔ اس کے علاوہ توقع ہے کہ وزیراعظم مصر کی حکومت کے اعلیٰ عہدیداروں، ممتازشخصیتوں اور مصر میں ہندوستانی برادری سے بھی بات چیت کریں گے۔

 وزیراعظم کے مصر دورے کے دوران شراکت داری کے کئی کلیدی معاہدوں اور مفاہمت ناموں پر دستخط کئے جانے کا امکان ہے۔

مودی 24 سے 25 جون تک مصر کے سرکاری دورے پر رہیں گے۔ اس دوران وہ دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کو مضبوط بنانے اور تجارتی اور اقتصادی شعبوں میں تعاون بڑھانے پر بات کریں گے۔

مودی نے ٹویٹ کیا کہ امریکہ کے ایک بہت ہی خاص دورے کا اختتام کرتے ہوئے، دونوں ممالک کے درمیان باہمی تعلقات کا ایک نیا اور شاندار سفر شروع ہوا ہے۔

 انہوں نے کہا کہ اس دوران انہیں کئی پروگراموں کے دوران امریکی صدر جو بائیڈن سمیت مختلف رہنماؤں اور تاجروں سے بات چیت کا موقع ملا۔ دونوں ممالک مستقبل میں بھی ایک دوسرے کے ساتھ مل کر کام کرتے رہیں گے۔

انہوں نے کہا کہ اس دورے سے ہمارے لوگ مستفید ہوں گے۔ میں صدر بائیڈن اور امریکی عوام کی مہمان نوازی پر شکریہ ادا کرتا ہوں۔