تلنگانہ

شوہر کی ہراسانی، بیوی نے خودکشی کرلی

شادی کے وقت ساڑھے پانچ تولے سونا، ایک لاکھ روپے نقد رقم کے ساتھ ساتھ دیگر سامان دیاگیا تھا۔ شوہر جگن بیوی کے کردار پر شبہ کرتا تھا۔اس مسئلہ پر دونوں میں جھگڑے ہوتے تھے۔

حیدرآباد: شوہر کی ہراسانی پر تنگ آکر بیوی نے خودکشی کرلی۔ تلنگانہ کے ضلع وقارآباد کے سائی بابا کالونی کی رینوکا (25) کی شادی 2021 میں کوکاپیٹ کے ودے جگن (26) سے ہوئی تھی۔

 شادی کے وقت ساڑھے پانچ تولے سونا، ایک لاکھ روپے نقد رقم کے ساتھ ساتھ دیگر سامان دیاگیا تھا۔ شوہر جگن بیوی کے کردار پر شبہ کرتا تھا۔اس مسئلہ پر دونوں میں جھگڑے ہوتے تھے۔کئی مرتبہ ان دونوں میں بزرگوں کی موجودگی میں افہام وتفہیم کی گئی۔

 لیکن شوہر کے رویہ میں تبدیلی نہیں آئی اور اس نے بیوی کو ہراساں کرنا جاری رکھا۔اس ہراسانی سے تنگ آکر رینوکا نے مکان میں فین سے پھانسی لے کرخودکشی کرلی۔