ہاردک پانڈیا کپتانی میں مہندرسنگھ دھونی کی طرح ہیں: گواسکر
گواسکر نے اسٹار اسپورٹس کے پروگرام کرکٹ لائیو میں کہا، "کپتان بعض اوقات اپنی شخصیت کو ٹیم میں مسلط کرنے کی کوشش کرتے ہیں لیکن ضروری نہیں کہ ٹیم اور کپتان کا رویہ ایک جیسا ہو۔"
کولکتہ: ہندوستان کے عظیم بلے باز سنیل گواسکر کا خیال ہے کہ گجرات ٹائٹنز کے کپتان ہاردک پانڈیا ٹیم پر اپنی شخصیت کو مسلط نہیں کرتے جو انہیں مہندر سنگھ دھونی جیسا بناتا ہے۔
گواسکر نے اسٹار اسپورٹس کے پروگرام کرکٹ لائیو میں کہا، "کپتان بعض اوقات اپنی شخصیت کو ٹیم میں مسلط کرنے کی کوشش کرتے ہیں لیکن ضروری نہیں کہ ٹیم اور کپتان کا رویہ ایک جیسا ہو۔”
انہوں نے کہا، "ہاردک گجرات ٹائٹنز پر اپنی سوچ مسلط کرنے کی کوشش نہیں کر رہے ہیں۔ بطور کپتان یہ ان کی خوبی میں شامل ہے۔ وہ اس معاملے میں مہندر سنگھ دھونی سے کافی مشابہت رکھتے ہیں اور انہوں نے اپنے سابق ہندوستانی کپتان سے کچھ اچھی عادتیں اپنی کپتانی میں شامل کی ہیں۔”
گواسکر کا خیال ہے کہ پانڈیا کی اس خوبی نے گجرات کو چند قریبی میچ ہارنے کے باوجود آئی پی ایل میں زبردست واپسی کرنے میں مدد فراہم کی۔ دفاعی چیمپئن گجرات ٹائٹنز اس وقت سات میچوں میں 10 پوائنٹس کے ساتھ پوائنٹس ٹیبل پر تیسرے نمبر پر ہے۔