حیدرآباد

کشن ریڈی نے بھارت گورو ٹورسٹ ٹرین کو جھنڈی دکھاکر روانہ کیا

ریڈی نے کہا کہ ساؤتھ سنٹرل ریلوے کے جنرل منیجر نے کہا کہ اس ٹرین میں مسافروں کے لیے مناسب سہولیات فراہم کی گئی ہیں۔ اس سہولت سے فائدہ اٹھا کر مسافر ملک کی ثقافت سے روشناس ہو سکیں گے۔

حیدرآباد: مرکزی ثقافت اور سیاحت کے وزیر جی۔ کشن ریڈی نے ہفتہ کو سکندرآباد ریلوے اسٹیشن پر ‘گنگا پشکرلا یاترا پوری-کاشی-ایودھیا’ بھارت گورو ٹورسٹ ٹرین کو جھنڈی دکھاکرروانہ کیا ۔

 اس موقع پر بات کرتے ہوئے ریڈی نے کہا کہ بھارت گورو ٹرینوں کے آغاز کے ساتھ، ہندوستانی ریلوے ملک کے اندر اور بیرون ملک سے آنے والے عقیدت مندوں کو ہندوستان کے متمول ثقافتی وراثت اور شاندار تاریخی مقامات کو دکھانے کا ایک بہترین موقع فراہم کر رہا ہے۔

وزیر سیاحت نے کہا کہ ہریدوار-رشیکیش کے بعد بھارت گورو ٹورسٹ ٹرین 10 جون سے 18 جون تک سیاحوں کو ماتا ویشنو دیوی لے جائے گی۔

مسٹرریڈی نے کہا کہ ساؤتھ سنٹرل ریلوے کے جنرل منیجر نے کہا کہ اس ٹرین میں مسافروں کے لیے مناسب سہولیات فراہم کی گئی ہیں۔ اس سہولت سے فائدہ اٹھا کر مسافر ملک کی ثقافت سے روشناس ہو سکیں گے۔ اس سے سیاحت کی ترقی کو بھی فروغ ملے گا۔ انہوں نے کہا کہ یہ ٹرین دونوں تلگو ریاستوں کے عقیدت مندوں کو ایک منفرد موقع فراہم کرتی ہے۔