حیدرآباد

امریکہ میں تلگو کے دو طلباء مشتبہ حالت میں مردہ پائے گئے

تلگو کے 2 طلباء جن میں ایک تلنگانہ کے ونپرتی سے تو دوسرے کا تعلق آندھرا کے ضلع سریکاکولم سے بتایاگیا ہے‘ حال ہی میں امریکہ میں ان کی کنکٹی کٹ رہائش گاہ میں مشتبہ حالت میں مردہ پائے گئے۔

امراوتی / حیدرآباد: تلگو کے 2 طلباء جن میں ایک تلنگانہ کے ونپرتی سے تو دوسرے کا تعلق آندھرا کے ضلع سریکاکولم سے بتایاگیا ہے‘ حال ہی میں امریکہ میں ان کی کنکٹی کٹ رہائش گاہ میں مشتبہ حالت میں مردہ پائے گئے۔

متعلقہ خبریں
انڈونیشیا میں سیلاب کی تباہ کاریاں، ہلاکتوں کی تعداد 41 ہو گئی
مسلم نوجوان کی ہلاکت، یوپی کے موضع میں کشیدگی
ذہنی طور پر معذور بیٹی کا قتل کرنے پر ایک شخص گرفتار
شرپسندوں کے حملہ میں زخمی کانگریس ورکر کی موت
ہجوم کے زد و کوب سے 36 سالہ شخص کی موت، 8 افراد گرفتار

خاندان کے ایک فرد نے پیر کے روز یہ بات بتائی ۔ ان طلباء کی شناخت 22 سالہ جی دنیش متوطن ونپرتی (تلنگانہ) اور 21 سالہ نکیش متوطن سریکا کولم آندھراپردیش کے طور پر کی گئی ہے۔

تلنگانہ کے طالب علم دنیش کے افراد خاندان کو دنیش اور اس کے روم میٹ کی موت کے بارے میں کوئی علم نہیں ہے ۔ دنیش کے دوستوں نے جو اس کے قریبی روم میں رہتے ہیں ’ہفتہ کی رات ہمیں فون کیا اور ہمیں دنیش اور اس کے روم میٹ کی موت کے بارے میں اطلاع دی۔

ہمیں یہ نہیں معلوم کہ اس کی موت کیسے ہوئی۔ افراد خاندان نے یہ بات بتائی۔ خاندان کے فرد کے مطابق اعلی تعلیم کے حصول کے لیے دنیش 28 دسمبر 2023 کو ہارٹ فورڈ کنکٹی کٹ گیاتھا۔ ان کے جانے کے چند دنوں بعد نکیش وہاں پہونچا تھا۔

اتفاق کی بات یہ ہے کہ کچھ مشترکہ دوستوں میں یہ دونوں میچول دوست تھے تاہم بعد میں امریکہ جانے کے بعد یہ دونوں ایک کمرہ میں رہنے لگے اور آپس میں دوست بن گئے۔ دنیش کے افراد خاندان نے مرکزی وزیر جی کشن ریڈی اور تلنگانہ کے چیف منسٹر اے ریونت ریڈی سے مطالبہ کیا کہ دنیش کی لاش وطن واپس لانے میں مدد کریں۔

ونپرتی کے رکن اسمبلی میگھا ریڈی نے لاش کو واپس لانے میں ممکنہ تعاون کا یقین دلایا۔ دنیش کے افراد خاندان نے بتایا کہ نکیش کے افراد خاندان سے ہمارا کوئی ربط پیدا نہیں ہوپایا۔ یہ دونوں طلباء حالیہ دنوں امریکہ روانہ ہوئے تھے۔ اس طرح سریکا کولم کے ضلع انتظامیہ کے پاس نکیش کے بارے میں کوئی اطلاعات نہیں ہیں۔

سریکا کولم پولیس اسپیشل برانچ کے ڈی ایس پی کے بالراجو نے نوٹ کیا کہ حتی کہ ضلع کلکٹر کو نکیش یا اس کے افراد خاندان کے بارے میں کوئی اطلاع نہیں ہے۔ طالب علم کی موت پر رکن اسمبلی ونپرتی نے گہرے دکھ کااظہار کیا اور انہوں نے متوفی طالب علم کے افراد خاندان سے ملاقات کرتے ہوئے انہیں پرسہ دیا۔

رکن اسمبلی نے طالب علم کی لاش وطن لانے کے لیے چیف منسٹر ریونت ریڈی سے بات چیت کی جس پر چیف منسٹر نے مثبت رد عمل کااظہار کیا اور کہاکہ طالب علم کی لاش کو آبائی مقام لانے کے انتظامات کئے جائیں گے۔

a3w
a3w