امریکہ و کینیڈا

ہندوستانی نژاد طالب علم ویراج پاٹل کو ٹیچنگ ایوارڈ

ایک ہندوستانی نژاد طالب علم کو 2022 کا ٹیچنگ ایوارڈ دیا گیا ہے۔ خبررساں ادارے ژنہوا نے بتایا کہ تعلیمی صلاحیتوں اور تجربات کے پیش نظر الیانوائس اسٹیٹ یونیورسٹی کا ٹیچنگ ایوارڈ دیا گیا ہے۔

نیویارک: ایک ہندوستانی نژاد طالب علم کو 2022 کا ٹیچنگ ایوارڈ دیا گیا ہے۔ خبررساں ادارے ژنہوا نے بتایا کہ تعلیمی صلاحیتوں اور تجربات کے پیش نظر الیانوائس اسٹیٹ یونیورسٹی کا ٹیچنگ ایوارڈ دیا گیا ہے۔

بتایا جاتا ہے کہ یونیورسٹی کے اسکول آف کمیونکیشن میں دوسرے سال ڈاکٹورل اسٹوڈنٹ کو ان کی ماہرانہ تعلیمی صلاحیتوں اور خدمات پر یہ ایوارڈ دیا گیا ہے۔

یونیورسٹی گریجویٹ اسٹوڈنٹ ٹیچنگ ایوارڈ دیتے ہوئے حکام نے ویراج کی صلاحیتوں اور خدمات کا اعتراف کیا ہے۔

یونیورسٹی اسکول آف کمیونکیشن کے سال دوم کے طالب علم ویراج پاٹل کو تعلیمی امور سے دلچسپی ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ عوام سے رابطہ پیدا کرنے اور انہیں زیورتعلیم سے آراستہ کرنے کے تعلق سے انہیں دلچسپی ہے۔ حال ہی میں انہوں نے پروگرام کوآرڈینیٹر کی حیثیت سے بھی خدمات انجام دی ہیں۔