ہریش راؤ نے زخمی سری تیج کی عیادت کی
ٹی ہریش راؤ نے اس موقع پر ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے چیف منسٹر اے ریونت ریڈی کو مشورہ دیا کہ فلمی صنعت سے وابستہ لوگوں کے خلاف بیانات دینے سے گریز کریں۔ اس مسئلہ پر حکومت، سیاست کررہی ہے۔
حیدرآباد: سابق وزیر و بی آر ایس کے رکن اسمبلی ٹی ہریش راؤ نے آج کیمس ہاسپٹل پہنچ کر سندھیا تھیٹر کے بھگدڑ واقعہ میں زخمی سری تیج کی عیادت کی۔ انہوں نے زخمی کے والد بھاسکر سے سری تیج کی طبیعت سے متعلق معلومات حاصل کیں۔ انہوں نے بھاسکر کو حوصلہ دیا کہ سری تیج جلد صحت یاب ہوجائے گا۔
ٹی ہریش راؤ نے اس موقع پر ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے چیف منسٹر اے ریونت ریڈی کو مشورہ دیا کہ فلمی صنعت سے وابستہ لوگوں کے خلاف بیانات دینے سے گریز کریں۔ اس مسئلہ پر حکومت، سیاست کررہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ چیف منسٹر ریونت ریڈی نے اب تک رہائشی اسکولوں میں مختلف وجوہات کے باعث فوت طلبہ کے والدین سے ملاقات نہیں کی نہ ہی حکومت نے انہیں ایکس گریشیاء جاری کیا ہے۔ اس موقع پر بی آر ایس قائدین کے پی دیویکا نند گوڑ، بی لکشما ریڈی، ای دیا کر راؤ، سرینواس گوڑ، نوین کمار اور دیگر موجود تھے۔