دہلی

بٹلہ ہاؤز انکاؤنٹر، عمر قید کے مجرم کی دورانِ علاج موت

بٹلہ ہاؤز انکاؤنٹر میں عمر قید کی سزا کاٹ رہے ایک مجرم کا آج صبح یہاں ایمس ہاسپٹل میں علاج کے دوران انتقال ہوگیا۔ وہ لبلبے کی سوزش کے مرض میں مبتلا تھا۔

نئی دہلی: بٹلہ ہاؤز انکاؤنٹر میں عمر قید کی سزا کاٹ رہے ایک مجرم کا آج صبح یہاں ایمس ہاسپٹل میں علاج کے دوران انتقال ہوگیا۔ وہ لبلبے کی سوزش کے مرض میں مبتلا تھا۔

متعلقہ خبریں
میڈیکل کالجوں کے مقامات پر نرسنگ کالجس کا قیام ضروری: ریونت ریڈی

اترپردیش کے اعظم گڑھ کے سا کن 33 سالہ شہزاد احمد عرف پپو کو 6 فروری 2010ء کو تہاڑ جیل میں لایا گیاتھا۔ اسے 7 جولائی 2022ء کو تہاڑ کی سنٹرل جیل نمبر 8/9 سے مانڈولی کی سنٹرل جیل نمبر 15 کو منتقل کیا گیا تھا۔

وہ 2008ء کے بٹلہ ہاؤز انکاؤنٹر کیس میں عمر قید کی سزا کاٹ رہا تھا، جس میں انسپکٹر موہن چند شرما ہلاک ہوا تھا۔

احمد کو دیگر 6 مقدمات کا بھی سامنا تھا، جن کے منجملہ ایک مقدمہ بنگلورو میں درج کیا گیا تھا۔

ایک عہدیدار نے بتایا کہ مجرم کو 8 دسمبر 2022ء کو مرض کی تشخیص کے لیے جی ٹی بی ہاسپٹل میں شریک کرایا گیا تھا۔

27 دسمبر کو اسے صفدر جنگ ہاسپٹل سے رجوع کیا گیا تھا۔ بعدازاں 11 جنوری کو ایمس ہاسپٹل سے رجوع کیا گیا تھا۔ ہفتہ کے روز حکام نے بتایا کہ صبح 7:42 بجے احمد کا ایمس ہاسپٹل میں انتقال ہوگیا۔