نئی دہلی: ہندوستانی خواتین کرکٹ ٹیم کی سابق کپتان ہرمَن پریت کور کا مومی مجسمہ جمعہ کے روز ایک میوزیم میں منظر عام پر لایا گیا۔ ہرمَن پریت نے اسے اپنی زندگی کا ایک فخر کا لمحہ قرار دیا۔
یہ مجسمہ جے پور کے نہار گڑھ تاریخی میوزیم میں تیار کیا گیا ہے، جہاں اسے نمائش کے لیے رکھا جائے گا۔ ہرمَن پریت کور نے بتایا کہ وہ پہلی مرتبہ اپنا مومی مجسمہ دیکھ رہی ہیں۔ انہوں نے مجسمہ تیار کرنے والے فنکاروں اور اس کام میں حصہ لینے والے تمام افراد کا شکریہ ادا کیا۔
واضح رہے کہ ہندوستانی خواتین کرکٹ ٹیم نے نومبر 2025 میں ہرمَن پریت کور کی قیادت میں پہلی مرتبہ ویمنز ون ڈے ورلڈ کپ کا خطاب جیت کر تاریخ رقم کی تھی۔ اس تاریخی کامیابی کے بعد جے پور ویکس میوزیم نے ہرمَن پریت کور کا مومی مجسمہ تیار کرکے میوزیم میں نصب کرنے کا اعلان کیا تھا۔
اب ان کا مومی مجسمہ میوزیم میں نمائش کے لیے پیش کیا جائے گا۔