کھیل
ہیری بروک کی پاکستان کے خلاف ریکارڈ ٹرپل سنچری
ہیری بروک نے 34 سال میں پہلی بار انگلینڈ کی جانب سے ٹرپل سنچری بنانے کا کارنامہ انجام دیا ہے۔ اس کے ساتھ وہ ٹیسٹ کرکٹ میں ٹرپل سنچری بنانے والے انگلینڈ کے چھٹے بلے باز بن گئے ہیں۔
ملتان: ہیری بروک نے پاکستان کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ کے چوتھے دن جمعرات کو ریکارڈ ٹرپل سنچری بنائی۔ ہیری بروک نے 34 سال میں پہلی بار انگلینڈ کی جانب سے ٹرپل سنچری بنانے کا کارنامہ انجام دیا ہے۔ اس کے ساتھ وہ ٹیسٹ کرکٹ میں ٹرپل سنچری بنانے والے انگلینڈ کے چھٹے بلے باز بن گئے ہیں۔
بروک نے 143.3 اوورز میں صائم ایوب پر چوکا لگا کر اپنی ٹرپل سنچری مکمل کی۔ سنچری مکمل کرنے کے بعد انہوں نے آسمان کی طرف دیکھتے ہوئے ڈریسنگ روم میں بیٹ اٹھانے کے بعد اپنی آنجہانی دادی پولین کو سلام پیش کیا۔
147ویں اوور تک ہیری بروک اپنی ناٹ آؤٹ 315 رنز کی اننگ میں 29 چوکے اور تین چھکے لگا چکے ہیں۔اس سے قبل ہیری بروک نے اپنے ٹیسٹ کیریئر کی پہلی ڈبل سنچری 239 گیندوں پر مکمل کی تھی۔