تلنگانہ میڈیا اکیڈمی میں حسن علی خان کی تہنیتی تقریب
چیئرمین اکیڈمی مسٹر سرینواس ریڈی اور سابق چیئرمین مسٹر ڈی امر نے جناب چندر سریواستو کی صحافتی خدمات اور تلنگانہ کے لیے ان کی جدو جہد کو سراہا۔ تقریب میں ان کی بے باک اور بے لاگ تحریر و تقریر کو یاد کیا گیا۔
حیدرآباد: تلنگانہ میڈیا اکیڈمی میں بزرگ ممتاز صحافی اور علحدہ تلنگانہ تحریک کے علمبردار جناب حسن علی خان (چندر سریواستو) کے اعزاز میں تہنیتی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔
چیئرمین اکیڈمی مسٹر سرینواس ریڈی اور سابق چیئرمین مسٹر ڈی امر نے جناب چندر سریواستو کی صحافتی خدمات اور تلنگانہ کے لیے ان کی جدو جہد کو سراہا۔ تقریب میں ان کی بے باک اور بے لاگ تحریر و تقریر کو یاد کیا گیا۔
اس موقع پر ان کے دیرینہ رفیق ڈاکٹر مصطفی کمال، ایڈیٹر شگوفہ اور کئی شاگرد بھی موجود تھے۔ تقریب کی صدارت جناب ایم اے ماجد نے کی اور خطاب میں جناب شوکت علی خان، جناب شہاب الدین ہاشمی، فاضل حسین پرویز نے اپنے خیالات کا اظہار کیا۔
اس موقع پر تقریب میں شریک دیگر شخصیات میں شوکت علی صوفی، سید زین العابدین، عرفان حسامی، غوث محی الدین، وینکٹ راؤ، عظمت، امجد، عباس خان، محمد علیم الدین اسٹائل فوٹو سروس، سعداللہ، تبریز تاج، ثناء فاطمہ، راجیشوری اور دیگر شامل تھے۔