حیدرآباد

شمس آباد ایرپورٹ پر کہر ،کئی پروازیں منسوخ

شمس آباد ایرپورٹ سے دیگر ریاستوں اور بیرون ملک پروازوں کو منسوخ کردیاگیا ہے۔ اتوار کو 14 پروازیں، پیر کو 15 پروازیں اور منگل کو 8 پروازیں منسوخ کی گئیں۔

حیدرآباد:شہرحیدرآباد کے شمس آباد ایرپورٹ پر کہر کی وجہ سے کئی پروازیں منسوخ کردی گئی ہیں۔ حکام نے گزشتہ تین دنوں میں تقریباً 37 پروازیں منسوخ کی ہیں۔ تین روز سے موسم کی تبدیلی کے باعث شدید کہر دیکھی جارہی ہے۔

متعلقہ خبریں
مثالی پڑوس، مثالی معاشرہ جماعت اسلامی ہند، راجندر نگر کا حقوق ہمسایہ ایکسپو
سونے کی اسمگلنگ 3 افراد ایرپورٹ پارکنگ سے گرفتار
گچی باؤلی میں حائیڈرا کا بڑا ایکشن، غیرقانونی تعمیرات کا صفایا، ہائی کورٹ کے احکامات پر فوری کارروائی
حیدرآباد میں جاریہ ماہ زائد درجہ حرارت کی پیش قیاسی
کوہ مولا علی: کویتا کا عقیدت بھرا دورہ، خادمین کے مسائل اور ترقیاتی کاموں کی سست روی پر اظہار برہمی

 جس کی وجہ سے شمس آباد ایرپورٹ سے دیگر ریاستوں اور بیرون ملک پروازوں کو منسوخ کردیاگیا ہے۔ اتوار کو 14 پروازیں، پیر کو 15 پروازیں اور منگل کو 8 پروازیں منسوخ کی گئیں جس سے مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔