تلنگانہ

صدر ریاستی بی ایس پی کو گرفتار نہ کرنے کا غذ نگر پولیس کو ہائی کورٹ کا حکم

تلنگانہ ہائی کورٹ نے جمعرات کے روز کاغذ نگر پولیس کو اقدام قتل اور ڈکیتی کیس میں بی ایس پی کے ریاستی صدر پروین کمار کو اس وقت تک گرفتار نہ کرنے کا حکم دیا تاوقتیکہ عدالت، کمار کی منسوخی(کواش) عرضی پر احکام صادر نہ کرے۔

حیدرآباد: تلنگانہ ہائی کورٹ نے جمعرات کے روز کاغذ نگر پولیس کو اقدام قتل اور ڈکیتی کیس میں بی ایس پی کے ریاستی صدر پروین کمار کو اس وقت تک گرفتار نہ کرنے کا حکم دیا تاوقتیکہ عدالت، کمار کی منسوخی(کواش) عرضی پر احکام صادر نہ کرے۔

متعلقہ خبریں
این ڈی اے اور انڈیا بلاک سے پوری طرح دوری: مایاوتی
پروین کمار کی بی آر ایس میں شمولیت سے چیف منسٹر حیران
دہلی پولیس کی کارروائی کے خلاف کانگریس ہائیکورٹ سے رجوع
بی آر ایس سے مفاہمت، بات چیت کو مایاوتی کی منظوری
کودنڈا رام اور عامر علی خان کی نامزدگی منسوخ۔ ہائی کورٹ کا فیصلہ (تفصیلی خبر)

ضلع کمرم بھیم آصف آباد کے کاغذ نگر ٹاؤن میں بی آر ایس اور بی ایس پی کارکنوں کے درمیان تصادم کے بعد پولیس نے پیر کے روز پروین کمار اور ان کے فرزند کے خلاف کیس درج کیا تھا۔

سابق آئی پی ایس آفیسر پروین کمار نے کاغذ نگر پولیس اسٹیشن میں درج کیس کی ایف آئی آر منسوخ کرنے کی اپیل کرتے ہوئے ہائی کورٹ میں عرضی داخل کی ہے۔

ہائی کورٹ نے کاغذ نگر پولیس کو حکم دیا کہ وہ پروین کمار کو اس وقت تک گرفتار نہ کرے جب تک عدالت، ان کی عرضی پر فیصلہ نہیں سنادیتی، کاغذ نگر پولیس نے پروین کمار، ان کے فرزند جودہلی اسکول آف اکنامکس میں پی ایچ ڈی اسکالر ہیں اور پارٹی کے 11کارکنوں کے خلاف اقدام قتل (آئی پی سی 307)، اور ڈکیتی (395) کا کیس درج کرلیا ہے۔

کمار نے الزام عائد کیا کہ رکن اسمبلی کو نیرو کونپا کی ایما پر ان کے خلاف کیس درج کیا گیا ہے۔ شکایت کنندہ جو ایم ایل اے کی انتخابی مہم میں زیر استعمال گاڑی کا ڈرائیور بتایا گیا ہے، کاکہنا ہے کہ میں (پروین کمار) نے اس کے25 ہزار روپے چرائے ہیں۔

ایک موظف آئی پی ایس آفیسر جس نے 26 برسوں تک بے داغ خدمات انجام دی ہیں، کے ساتھ اگر ایسا رویہ اختیار کیا جاسکتا ہے تو کونیرو کونپا کے 2دہائیوں کے دور میں حلقہ کاغذنگر۔ سرپور کے عوام پر گیاگزری ہوگی۔

پروین کمار نے جو بی ایس پی ٹکٹ پر حلقہ اسمبلی سرپور۔ کاغذنگر سے مقابلہ کررہے ہیں، نے یہ بات کہی۔ اتوار کی شب کاغذ نگر میں بی ایس پی اور بی آر ایس کے کارکن آپس میں متصادم ہوگئے اور ٹاؤن میں اس وقت کشیدگی پھیل گئی جب بی ایس پی کی انتخابی ریالی سے پروین کمار خطاب کررہے تھے کہ حکمراں بی جماعت بی آر ایس کے ورکرس نے اس میں خلل اندازی کی۔

a3w
a3w