ایچ ڈی کمارا سوامی، بی جے پی کی پدیاترا کی حمایت نہیں کریں گے
مرکزی وزیر برائے بھاری صنعتیں اور اسٹیل ایچ ڈی کمارا سوامی نے آج یوٹرن لیتے ہوئے کہا کہ جنتادل ایس چیف منسٹر سدارامیا اور کانگریس حکومت کے خلاف بی جے پی کی ایک ہفتہ طویل پدیاترا کی حمایت نہیں کرے گی۔
بنگلورو: مرکزی وزیر برائے بھاری صنعتیں اور اسٹیل ایچ ڈی کمارا سوامی نے آج یوٹرن لیتے ہوئے کہا کہ جنتادل ایس چیف منسٹر سدارامیا اور کانگریس حکومت کے خلاف بی جے پی کی ایک ہفتہ طویل پدیاترا کی حمایت نہیں کرے گی۔
کمارا سوامی نے میڈیا کے نمائندوں کو بتایاکہ ہم اخلاقی تائید بھی نہیں کریں گے۔
ہم اس مارچ کی حمایت نہیں کرتے کیونکہ جنتادل ایس سے مشاورت نہیں کی گئی تھی۔ ہماری کور کمیٹی نے منگل کو منعقدہ اپنے اجلاس میں فیصلہ کیا ہے کہ وہ اس مارچ کی حمایت نہیں کرے گی۔
انہوں نے کہا کہ طوفانی بارش کی وجہ سے کیرالا میں سینکڑوں افراد کی زندگی خطرہ میں ہے۔ ریاست چھوڑنے والے واپسی میں دشواریوں کا سامنا کررہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ اس پدیاترا کے بارے میں بی جے پی خود اپنے فیصلے کررہی ہے۔ کیرالا کی صورتحال کے پیش نظر اس وقت پدیاترا کرنا مناسب نہیں۔ متاثرہ عوام کے احساسات زیادہ اہم ہیں اور یہی وجہ ہے کہ ہم اس پدیاترا میں حصہ نہیں لیں گے۔