حیدرآباد
بی جے پی کے چند قائدین کے کانگریس میں شمولیت کا امکان
تلنگانہ میں بھارتیہ جنتا پارٹی جو پہلے ہی سے داخلی خلفشار کا شکار ہے‘ مزید مشکلات کا شکار ہوگی چونکہ یہ قیاس آرائیاں ہیں کہ چند بی جے پی کے قائدین عنقریب کانگریس پارٹی میں شمولیت اختیار کرنے پر غور کررہے ہیں۔

حیدرآباد: تلنگانہ میں بھارتیہ جنتا پارٹی جو پہلے ہی سے داخلی خلفشار کا شکار ہے‘ مزید مشکلات کا شکار ہوگی چونکہ یہ قیاس آرائیاں ہیں کہ چند بی جے پی کے قائدین عنقریب کانگریس پارٹی میں شمولیت اختیار کرنے پر غور کررہے ہیں۔
اطلاعات ہیں کہ کئی قائدین جنہوں نے کانگریس چھوڑ کر بی جے پی یا دیگر پارٹیوں میں شمولیت اختیارکرلی تھی‘ واپس کانگریس میں لوٹ آنے کا ذہن بنالیا ہے۔
ان اطلاعات کے درمیان معلوم ہوا ہے کہ صدر ریاستی بی جے پی بنڈی سنجے کو پارٹی ہائی کمان نے تازہ صورت حال پر غور کرنے کے لئے دہلی طلب کیا ہے۔
یہ رپورٹس ہیں کہ سابق رکن اسملی کومٹ ریڈی راج گوپال ریڈی‘ سابق رکن پارلیمنٹ کونڈا وشویشور ریڈی اور دیگر چند قائدین نے کانگریس میں شمولیت اختیار کرنے کا ذہن بنالیا ہے۔