دہلی
سپریم کورٹ میں کل آر جی کار میڈیکل کالج کیس کی سماعت

نئی دہلی: سپریم کورٹ پیر کے دن سرکاری آر جی کار میڈیکل کالج ہاسپٹل معاملہ کی سماعت کرنے والی ہے۔ اس نے ایک جونیر ڈاکٹر کی عصمت ریزی اور قتل کے معاملہ کا از خود نوٹ لیا تھا۔
سپریم کورٹ کی ویب سائٹ پر جاری کازلسٹ کے مطابق چیف جسٹس ڈی وائی چندرچوڑ کی سہ رکنی بنچ 30ستمبر کو کیس کی سماعت بحال کرے گی۔
گزشتہ ہفتہ بنچ نے 27ستمبر کو مقرر سماعت حکومت ِ مغربی بنگال کی درخواست پر ملتوی کی تھی۔
اسی دوران آر جی کار میڈیکل کالج ہاسپٹل میں مالی اسکام کی تحقیقات کرنے والے سی بی آئی عہدیداروں کو اس کے سابق اور متنازعہ پرنسپل کے دو موبائل فون اور لیپ ٹاپس سے ”مالیاتی گٹھ جوڑ“ کے اہم سراغ ملے ہیں۔