انٹرٹینمنٹ

شیزان خان کی درخواست ضمانت کی سماعت 9 جنوری تک ملتوی

پولیس نے 13 جنوری تک کا وقت مانگا۔ اس پر عدالت نے اداکار کی درخواست ِ ضمانت کی سماعت ملتوی کردی۔ آج ونیتا شرما عدالت میں موجود نہیں تھیں۔ قبل ازیں انہوں نے کہا تھا کہ ان کی لڑکی کی موت قتل کیس ہوسکتی ہے۔

پال گھر: مہاراشٹرا کے ضلع پال گھر کی ایک عدالت نے ہفتہ کے دن اداکار شیزان خان کی درخواست ِ ضمانت کی سماعت 9 جنوری تک ملتوی کردی۔ وہ اپنی ساتھی اداکارہ تُنیشا شرما کی خودکشی کے کیس میں گرفتار ہے۔

متعلقہ خبریں
بھینسہ میں آن لائن سٹہ گینگ کا پردہ فاش،اہم رکن گرفتار ،دیڑھ کروڑ کا سونا، نقدی و دستاویزات برآمد
"Excuse me” کہنا پڑا مہنگ ،ماں اور بچہ تشدد کا شکار
انجینئرنگ کالج میڑچل میں طالبات کی خفیہ فلمبندی کیس میں دو گرفتار
مہاراشٹرا میں 10 ہزار کروڑ کا ہائی وے اسکام، کانگریس کا الزام (ویڈیو)
ماونواز لیڈر کشن جی کی اہلیہ سجاتکا زیرحراست!

میرا بھیندر وسئی ویرار (ایم بی وی وی) پولیس نے عدالت سے کہا کہ وہ تُنیشا کی ماں ونیتا شرما کا بیان ابھی تک ریکارڈ نہیں کرپائی ہے کیونکہ وہ اپنی بیٹی کی موت کے بعد کی رسومات میں مصروف ہے۔

پولیس نے 13 جنوری تک کا وقت مانگا۔ اس پر عدالت نے اداکار کی درخواست ِ ضمانت کی سماعت ملتوی کردی۔ آج ونیتا شرما عدالت میں موجود نہیں تھیں۔ قبل ازیں انہوں نے کہا تھا کہ ان کی لڑکی کی موت قتل کیس ہوسکتی ہے۔

 شیزان کے لئے راحت چاہتے ہوئے اس کے وکلاء شیلندر مشرا اور شردروی نے کہا کہ 28 سالہ اداکار پہلے ہی 14 دن کی جیل کاٹ چکا ہے۔ فریقین کی بحث سننے کے بعد عدالت نے اگلی تاریخ سماعت 9 جنوری مقرر کی۔

علی بابا: داستان ِ کابل“ ٹی وی شو میں کام کرنے والی 21 سالہ تُنیشا 24 دسمبر کو ضلع پال گھر میں وسئی کے قریب ٹی وی سیرئیل کے سیٹ پر واش روم میں لٹکتی پائی گئی تھی۔ شیزان کو 25 دسمبر کو گرفتار کرلیا گیا تھا۔ وہ فی الحال تھانے جیل میں قید ہے۔