دہلی
عمر خالد کی درخواست ِ ضمانت کی دہلی ہائیکورٹ میں سماعت
عمر خالد کی درخواست ِ ضمانت کی سماعت کرنے والی ہے، جو 2020ء کے شمال مشرقی دہلی فسادات سے جڑے ”بڑی سازش“ کے کیس میں یو اے پی اے کے تحت ستمبر 2020ء سے سلاخوں کے پیچھے ہے۔

نئی دہلی: دہلی ہائی کورٹ پیر کے دن سابق جے این یو اسکالر اور طلبہ جہد کار عمر خالد کی درخواست ِ ضمانت کی سماعت کرنے والی ہے، جو 2020ء کے شمال مشرقی دہلی فسادات سے جڑے ”بڑی سازش“ کے کیس میں یو اے پی اے کے تحت ستمبر 2020ء سے سلاخوں کے پیچھے ہے۔
دہلی ہائی کورٹ کی ویب سائٹ پر شائع کازلسٹ کے مطابق جسٹس نوین چاؤلا اور جسٹس شلندرکور، کی بنچ 7اکتوبر کو معاملہ کی سماعت کرے گی۔