مشرق وسطیٰ

بحریہ نے 90منٹ میں ایرانی عہدیدار کو ہسپتال پہنچایا

صبح 8:30 بجے کے آس پاس ایرانی بحریہ نے گزارش کی کہ ایرانی جہاز مکران میں اس کے ایک بحری عہدیدار کو طبی امداد کی ضرورت ہے۔

ممبئی: ایک ایرانی عہدیدار کی مدد کے لئے ہندوستانی بحریہ کا ایک اے ایل ایچ ہیلی کاپٹر بھیجا گیا۔

ممبئی کے قریب سے گزرنے والے ایرانی جہاز میں اس عہدیدار کے قلب پر حملہ ہوا تھا۔

صبح 8:30 بجے کے آس پاس ایرانی بحریہ نے گزارش کی کہ ایرانی جہاز مکران میں اس کے ایک بحری عہدیدار کو طبی امداد کی ضرورت ہے۔

ہندوستانی بحریہ کے ہیلی کاپٹر نے آئی این ایس شکرا سے اڑان بھری اور مریض کو اس کے 2 تیمارداروں کے ساتھ لے آیا۔

تینوں کو صبح 9:50 بجے نیوی ہاسپٹل پہنچادیا گیا۔ اس آپریشن میں 90 منٹ سے بھی کم کا وقت لگا۔