تلنگانہجرائم و حادثات

دل دہلا دینے والا واقعہ: باپ نے بیٹی کی شادی کے اخرات سے بچنے کیلئے معصوم کو قتل کر دیا

تلنگانہ کے ضلع میدک میں دل دہلا دینے والا واقعہ پیش آیا جہاں باپ نے 9 سالہ بیٹی کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔

حیدرآباد: تلنگانہ کے ضلع میدک میں دل دہلا دینے والا واقعہ پیش آیا جہاں باپ نے 9 سالہ بیٹی کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ملزم کی شناخت سوندریا کے نام سے ہوئی جس نے اپنی بیٹی کو کولڈرنگ میں زہر ملا کر پلایا جس سے معصوم کی طبیعت بگڑ گئی۔

لڑکی کو علاج کیلئے حیدرآباد کے نیلوفر اسپتال منتقل کیا گیا لیکن وہ جانبر نہ ہو سکی۔ بچی کی والدہ نے پولیس میں شکایت درج کروائی جس کے بعد واقعہ منظر عام پر آیا۔

دراصل سوندریا کام نہ ملنے کی وجہ سے مالی تنگ دستی کا شکار رہا اور اسے بچوں کی کفالت میں بھی مشکل درپیش رہی۔

اسی سلسلے میں ملزم کو بیٹی کی مستقبل میں شادی کے اخرات اور جہیز کی فکر تھی۔

زائد از 2 ماہ بعد اس واقعہ کا انکشاف اس وقت ہوا جب لڑکی کی ماں نے اس سلسلہ میں پولیس سے شکایت کی ۔جس پر پولیس نے مقدمہ درج کرتے ہوئے تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔

a3w
a3w