تلنگانہ میں گرمی کی لہر، محکمہ صحت کی ایڈوائزری جاری
تربوز ، خربوز ، سنترہ، موسمی، انگور، انناس، ککڑی، سلاد کا پتہ یا مقامی طور پر دستیاب میوہ جات اور ترکاریوں کا استعمال کریں۔ہلکے رنگوں کے کاٹن کے لباس جو ڈھےلے ڈھالے ہوں، زیب تن کریں ۔ باہر نکلتے وقت سرکو کپڑے سے ڈھانکے رکھیں۔
حیدرآباد: ریاست میں شدید گرمی کی لہر کے درمیان محکمہ موسمیات نے تلنگانہ کے 18 اضلاع میں اےلو الرٹ جاری کردیا ہے جہاں اعظم ترین درجہ حرارت44 ڈگری سلسیس تک پہونچنے کا امکان ہے ۔
اس دوران محکمہ صحت عامہ وبہبود خاندان نے اےک ایڈوائزری جاری کرتے ہوئے عوام سے شدید دھوپ سے بچنے کی اپےل کی ہے۔ محکمہ صحت نے عوام پر زور دیا کہ شدید گرمی کے دوران زائد مقدار میں پانی پیتے رہےں تاکہ آپ کو پاس ختم ہوجائے۔
او آر ایس، لیمبو کا شربت، چھانچ، لسی اور تھوڑا نمک ملا کر میوہ جات کا جوس پیتے رہنا چاہئے ۔ سفر کے دوران پانی کا بوتل اپنے ساتھ ضرور رکھیں۔ موسمیاتی پھل اور ترکاریوں جس میں پانی کی مقدار زیادہ پائی جاتی ہے، استعمال کریں ۔
تربوز ، خربوز ، سنترہ، موسمی، انگور، انناس، ککڑی، سلاد کا پتہ یا مقامی طور پر دستیاب میوہ جات اور ترکاریوں کا استعمال کریں۔ہلکے رنگوں کے کاٹن کے لباس جو ڈھےلے ڈھالے ہوں، زیب تن کریں ۔ باہر نکلتے وقت سرکو کپڑے سے ڈھانکے رکھیں۔
چھتری ، کیاپ، توال اور سر کو ڈھانکے کے لئے روایتی طریقوں کو استعمال کرنا چاہئے تاکہ سورج کی روشنی سے راست طور پر بچا جاسکے ۔ باہر نکلتے وقت جو تا یا چپل ضرور پہنیں، گرمی سے بچنے کےلئے ہوادار اور ٹھنڈے مقامات پر رہیں۔
لو اور سورج کی سخت روشنی سے بچنے کےلئے کھیڑکیوں کو بند رکھیں اور رات کے اوقات میں ان کھڑکیوں کو کھول دیں ۔ صرف صبح یا شام کے اوقات میں ضروری کاموں کےلئے گھروں سے باہر نکلیں، دھوپ میں سخت کام کرنے سے گریز کریں ۔11بجے دن سے4بجے شام تک گھروں کے باہر نکلنے سے گریز کرنا چاہئے ۔