آندھراپردیش کے وشاکھاپٹنم میں حالت نشہ میں پکڑے گئے افراد پر بھاری جرمانے
آندھراپردیش میں حالت نشہ میں گاڑی چلانے والوں پر عدالتوں کی جانب سے بھاری جرمانے عائد کیے جا رہے ہیں۔
حیدرآباد: آندھراپردیش میں حالت نشہ میں گاڑی چلانے والوں پر عدالتوں کی جانب سے بھاری جرمانے عائد کیے جا رہے ہیں۔
وشاکھاپٹنم کے انکاپلی میں گذشتہ چند ماہ سے حالت نشہ میں گاڑی چلاتے ہوئے پکڑے گئے بائیک سواروں کو عدالت میں پیش کیا گیا۔
عدالت نے تمام پر 10 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا۔ جون میں پولیس نے 118 افراد کوحالت نشہ میں گاڑی چلانے پر پکڑا۔
16 جولائی تک ٹریفک پولیس نے 61 بائیک سواروں کو پکڑا۔ پولیس،بائیک سواروں کے خلاف بریتھ انالائزر کے ذریعہ جانچ کے بعد معاملہ درج کررہی ہے۔
30 پوائنٹ سے نیچے کی حد پر انھیں چھوڑا جا رہا ہے۔ اس سے زیادہ ہونے کی صورت میں معاملہ درج کرکے عدالت میں پیش کیا جا رہا ہے۔
عدالت قبل ازیں تک شراب کی مقدار کی بنیاد پر 1000 سے 5 ہزار جرمانہ کرتی تھی لیکن چند دنوں سے شراب کی مقدار دیکھے بغیر پکڑے جانے والے تمام افراد کو 10 ہزار جرمانہ عائد کیا جا رہا ہے۔
گاڑی چلانے والوں کے رویہ میں تبدیلی لانے کے لیے بھاری جرمانے کئیجا رہے ہیں۔
کورونا کی وبا کے بعد پولیس نے بریتھ لائزر کے ٹسٹ کم کر دیئے تھے۔ انکاپلی ٹاؤن میں زیادہ تر نوجوان حالت نشہ میں گاڑی چلاتے ہوئے پکڑے گئے۔
انکاپلی ٹریفک پولیس نے بتایا کہ حالت نشہ میں ڈرائیونگ حادثات کا سبب بنتی ہے۔
ان کی روک تھام کے لیے خصوصی اقدامات کئے جارہے ہیں۔ پولیس کو امید ہے کہ بھاری جرمانے عائد کرنے سے ان افراد کے رویہ میں تبدیلی آئے گی۔