مہاراشٹرا

جعلی سرٹیفکیٹ پر نوکری حاصل کرنے والا ممبئی پولیس کانسٹیبل برخواست

جعلی سرٹیفکیٹ کی بنیاد پر ریزرو کیٹیگری میں پولیس ڈیپارٹمنٹ میں نوکری حاصل کرنے والے ممبئی کے ایک پولیس کانسٹیبل کو سروس سے برخواست کر دیا گیا ہے۔

ممبئی: جعلی سرٹیفکیٹ کی بنیاد پر ریزرو کیٹیگری میں پولیس ڈیپارٹمنٹ میں نوکری حاصل کرنے والے ممبئی کے ایک پولیس کانسٹیبل کو سروس سے برخواست کر دیا گیا ہے۔

متعلقہ خبریں
20 جعلی تعلیمی اسناد ضبط، 3 گرفتار،مہیشورم ایس او ٹی کی کارروائی
"Excuse me” کہنا پڑا مہنگ ،ماں اور بچہ تشدد کا شکار
سیف علی خان حملہ کیس، گرفتار شخص کو چھوڑ دیا گیا
سیف علی خان پر حملہ کرنے والا ہنوز فرار
بابا صدیقی قتل کیس میں 11 ویں گرفتاری


یہاں کے ایک افسر نے ہفتہ کو بتایا کہ نائیگاؤں لوکل آرمز ڈویژن سے منسلک عالم نظام شیخ کو ڈپٹی کمشنر آف پولیس (ڈی سی پی) ایل اے نائیگاؤں کے حکم پر پولیس سروس سے برخواست کر دیا گیا ہے۔ شیخ کو پہلے تھانے پولیس نے جعلی سرٹیفکیٹ جمع کرنے اور دھوکہ دہی کے معاملے میں گرفتار کیا تھا۔


پولیس کے مطابق شیخ نے جعلی سرٹیفکیٹ کی بنیاد پر محکمہ پولیس میں ریزرو کیٹیگری میں نوکری حاصل کی تھی۔ محکمانہ تحقیقات میں سرٹیفکیٹ جعلی پایا گیا، جس کے بعد اس کے خلاف ایف آئی آر درج کر کے اسے گرفتار کر لیا گیا۔