آندھراپردیش

 وجئے واڑہ میں شدید بارش سے تودے کھسک گئے، 4افرادہلاک (ویڈیو وائرل)

سڑکوں پرپانی جمع ہونے وجئے واڑہ میں گاڑیوں کی آمد ورفت متاثرہوئی۔ضلع کے مغلاج پورم میں مٹی کے تودے کھسک گئے جس کے نتیجہ میں چارافراد ہلاک ہوگئے اور بیشتر دیگرزخمی ہوگئے۔

حیدرآباد:خلیج بنگال میں ہوا کے کم دباوکے پیش نظرآندھراپردیش میں شدید بارش ہورہی ہے۔کل شب سے مسلسل بارش کے سبب عام زندگی مفلوج ہوگئی ہے۔شہروں اورٹاونس میں سڑکوں پر پانی جمع ہوگیا اورنشیبی علاقے زیرآب آگئے۔کئی نہر اورجھیل مسلسل بارش کی وجہ سے لبریز ہوگئے۔

متعلقہ خبریں
آندھرا پردیش کے کئی مقامات پر موسلادھار بارش
وقت بدلتے دیر نہیں لگتی: نتیش کمار اور چندرابابونائیڈو کو کانگریس قائد کا انتباہ
سیلاب جیسی صورتحال سے نمٹنے کیلئے چوکسی اختیار کرنے عہدیداروں کو ہدایت: اتم کمار ریڈی
سنٹرل جیل میں میری زندگی کو خطرہ، چندرا بابو نائیڈو کا الزام
آندھرا پردیش کے تمام ذخائر آب میں 67 فیصد پانی کا ذخیرہ

ریاست بھر کے ضلعی انتظامیہ نے آج اسکولس کو تعطیل کااعلان کیا۔سڑکوں پرپانی جمع ہونے وجئے واڑہ میں گاڑیوں کی آمد ورفت متاثرہوئی۔ضلع کے مغلاج پورم میں مٹی کے تودے کھسک گئے جس کے نتیجہ میں چارافراد ہلاک ہوگئے اور بیشتر دیگرزخمی ہوگئے۔

وزیراعلی این چندرابابونائیڈونے ریاست بھرمیں شدید بارش کے پیش نظرعہدیداروں کے ساتھ جائزہ اجلاس منعقد کیا۔انہوں نے عہدیداروں کو ہدایت دی کہ وہ چوکس رہیں اوردرکار راحت اقدامات انجام دیں۔

a3w
a3w