مہاراشٹرا
ممبئی میں ایک بار پھر موسلادار بارش کا سلسلہ جاری
عروس البلاد ممبئی میں ہفتے کی نصف شب سے ایک بار پھر موسلا دار بارش کا سلسلہ جاری ہے

ممبئی: عروس البلاد ممبئی میں ہفتے کی نصف شب سے ایک بار پھر موسلا دار بارش کا سلسلہ جاری ہے اور آس پاس کے علاقوں خاص طور پر وسطی ،مغربی مضافات، شمالی مضافات اور تھانے اور شہر کے نشیبی علاقوں میں آئندہ چند گھنٹوں میں شدید بارش ہونے کاامکان ظاہر کیا گیا ہے۔
ممبئی میں بارش کی شدت کی وجہ سے ڈرائیونگ کے دوران حد نگاہ بہت کم ہے۔ کہرس چھایا ہوا ہے بھاری بارش کی وجہ سے شیتل سنیما کرلامشرقی ممبئی میں پانی بھر گیا -اس کی وجہ سے بس روٹس بدل دیئے گئے ہیں۔
دفتر موسمیات کے مطابق سنیچرکی شام 7.30 بجے تک بارش کاسلسلہ وقفہ وقفہ سے جاری رہیگا.ممبئی کے کچھ علاقوں میں اگلے -36_ 24گھنٹوں میں بہت تیز بارش کا امکان ہے۔ موصولہ اطلاع کے مطابق ممبئی اور
وسطی ممبئی میں موسلادھار بارش جاری ہے۔