تلنگانہ

تلنگانہ کے دارالحکومت حیدرآباد سمیت اضلاع میں شدید بارش کا سلسلہ جاری

ریاست تلنگانہ کے دارالحکومت حیدرآباد سمیت اضلاع میں شدید بارش کا سلسلہ جاری ہے۔

حیدرآباد: ریاست تلنگانہ کے دارالحکومت حیدرآباد سمیت اضلاع میں شدید بارش کا سلسلہ جاری ہے۔

متعلقہ خبریں
امیت شاہ اور پرینکا گاندھی کے دورے ملتوی
منریگا کا نام بدلنے کے خلاف تلنگانہ میں کانگریس کا احتجاج، اقلیتی بہببود کے وزیر محمد اظہرالدین کی بھی شرکت
زندہ دلان کے مزاحیہ مشاعروں کی  دنیا  بھر میں منفرد شناخت،پروفیسرایس ا ے شکور، نواب قادر عالم خان کی شرکت
جلسۂ فیضانِ اولیاء کا انعقاد، علم و روحانیت سے بھرپور پروگرام
ہائٹیکس نے ہائیدرآباد کڈز فیئر 2025 کے 18ویں ایڈیشن کا اعلان کر دیا

خلیج بنگال میں ہوا کے کم دباو کے پیش نظر یہ بارش ہورہی ہے۔ بارش کے نتیجہ میں کئی سڑکوں پر پانی جمع ہوگیا ہے اور کئی درخت گرگئے ہیں۔

محکمہ موسمیات نے اضلاع کھمم، محبوب آباد اور جنگاوں کیلئے ریڈالرٹ جاری کیا ہے۔ کریم نگر، سدی پیٹ، کاماریڈی اضلاع کیلئے آرینج الرٹ جاری کیاگیا ہے۔

عادل آباد، آصف آباد، منچریال،نرمل اضلاع کے لئے ایلوالرٹ جاری کیاگیا ہے۔ کئی آبی پراجکٹس کی سطح آب میں بتدریج اضافہ ہوتاجارہا ہے۔

گریٹرحیدرآباد میں اسکولس اور دفاتر کے جانے کے اوقات میں بارش ہونے سے مشکلات کا سامنا ہے۔

کاماریڈی ضلع میں بارش کے پیش نظر عہدیداروں کو الرٹ کردیا گیا ہے۔  کاماریڈی کلکٹریٹ میں ایک کنٹرول روم قائم کیا گیا ہے۔

کلکٹر نے مشورہ دیا ہے کہ کوئی بھی خستہ حال مکانات کے قریب نہ رہے۔  ان علاقوں میں نہ جانے کی وارننگ جاری کی گئی ہے جہاں ندیاں بہہ رہی ہیں۔

ملگ ضلع میں بھی شدید بارش ہو رہی ہے۔ رامنا گوڈم پشکرگھاٹ میں پانی کی سطح 11 میٹر تک پہنچ گئی۔

حکام نے نشیبی علاقوں میں رہنے والوں کو انتباہ دیا ہے کہ وہ کو جب تک کوئی ضروری کام نہ ہو گھروں سے نہ نکلیں۔

جئے شنکر بھوپال پلی ضلع میں بارش کی وجہ سے سنگارینی اوپن کاسٹ میں کوئلے کی پیداوار رک گئی ہے۔

اوپن کاسٹ کے ٹی کے 2 اور 3 کانوں میں 7,025 ٹن کوئلے کی پیداوار میں خلل پڑا۔ اس کے نتیجہ میں سنگارینی کالریز کو 1.72 کروڑ روپے کا نقصان ہوا۔