حیدرآباد

تلنگانہ میں شدید بارش کی پیش قیاسی

مرکز موسمیات نے اضلاع نظام آباد، سرسلہ، جئے شنکر بھوپال پلی، ورنگل، ہنمکنڈہ، سدی پیٹ، رنگاریڈی، وقار آباد، سنگاریڈی، میدک، اور کاماریڈی میں شدید بارش کی پیش قیاسی کی ہے۔

حیدرآباد: محکمہ موسمیات حیدرآباد نے انتباہ جاری کرتے ہوئے کہا کہ آئندہ3دنوں کے دوران ریاست تلنگانہ کے بعض مقامات پر انتہائی شدید بارش ہوگی۔ مرکز موسمیات نے اضلاع نظام آباد، سرسلہ، جئے شنکر بھوپال پلی، ورنگل، ہنمکنڈہ، سدی پیٹ، رنگاریڈی، وقار آباد، سنگاریڈی، میدک، اور کاماریڈی میں شدید بارش کی پیش قیاسی کی ہے۔

جبکہ14/ اکتوبر کو منچریال، جگتیال، نظام آباد، پداپلی بھونگیر، رنگاریڈی، حیدرآباد، سنگاریڈی اور کاماریڈی اضلاع میں گرج چمک کے ساتھ شدید بارش کاامکان ہے۔

 جاری کردہ بلیٹن میں 15/ اکتوبر کو ورنگل، ہنمکنڈہ، جنگاؤں، سدی پیٹ، رنگاریڈی، حیدرآباد اور میڑچل ملکاجگری اضلاع میں کئی مقامات پر گرج چمک کے ساتھ اوسط بارش کا امکان ہے۔ آج ریاست کے مختلف اضلاع سدی پیٹ، وقار آباد، سنگاریڈی، رنگاریڈی، کاماریڈی، سرسلہ، میڑچل ملکاجگری اور محبوب نگر میں شدید بارش ہوئی۔