حیدرآباد میں موسلا دھار بارش: کئی علاقے تاریکی میں ڈوب گئے
کئی شہریوں نے شکایت کرتے ہوئے کہا کہ بجلی کی سپلائی سحر کے وقت مسدود رہی جس کی وجہ سے وہ تاریکی میں ہی سحر کرنے پر مجبورہوگئے۔بارش کی وجہ سے موسم خوشگوار ہوگیا اورمنگل کی صبح موسم میں کافی تبدیلی محسوس کی گئی۔
حیدرآباد: شہر حیدرآباد میں گزشتہ نصف شب سے مختلف حصوں میں موسلا دھار بارش ہوئی۔بارش کا سلسلہ تقریبا دیڑھ گھنٹہ جاری رہا۔ سکندرآباد، بشیر باغ، الوال، جوبلی ہلز، پنجہ گٹہ اور منی کونڈہ کے بشمول پرانا شہر کے کئی اہم علاقوں میں شدید بارش ریکارڈ کی گئی۔
شدید بارش اور ہواؤں کے پیش نظر احتیاطی تدابیر کے طور پر کئی علاقوں میں بجلی کی سپلائی معطل کر دی گئی ہے جس کی وجہ سے شہریوں کو اندھیرے میں رات گزارنی پڑی۔
کئی شہریوں نے شکایت کرتے ہوئے کہا کہ بجلی کی سپلائی سحر کے وقت مسدود رہی جس کی وجہ سے وہ تاریکی میں ہی سحر کرنے پر مجبورہوگئے۔بارش کی وجہ سے موسم خوشگوار ہوگیا اورمنگل کی صبح موسم میں کافی تبدیلی محسوس کی گئی۔
صرف حیدرآباد ہی نہیں بلکہ تلنگانہ کے دیگر اضلاع میں بھی بارش ہوئی۔ ضلع جگتیال میں گزشتہ رات وقفہ وقفہ سے بارش ہوئی جس سے عام زندگی متاثر ہوئی ہے۔