بھارت

اے پی کے گوپی نے ہندوستان کے پہلا خلائی سیاح بن کر تاریخ بنائی

آندھراپردیش کے وجئے واڑہ سے تعلق رکھنے والے گوپی نے تاریخ بنائی۔وہ بلواوریجن مشن پرجانے والے پہلے ہندوستانی خلائی سیاح بن گئے۔

حیدرآباد: آندھراپردیش کے وجئے واڑہ سے تعلق رکھنے والے گوپی نے تاریخ بنائی۔وہ بلواوریجن مشن پرجانے والے پہلے ہندوستانی خلائی سیاح بن گئے۔

متعلقہ خبریں
جمعیۃ علماء کی فطرت دنیوی طاقت سے خوفزدہ ہونے کی نہیں: حافظ پیر خلیق احمد صابر
اے پی کے چیف منسٹر پر جگن موہن ریڈی کی شدید تنقید
خود ساختہ پولیس گرفتار، جونیر آرٹسٹوں نے ایک شخص کو بلیک میل کیا
انڈسٹری سے زہریلی گیس کا اخراج، 107ورکرس علیل
شرمیلا کی سیکوریٹی میں اضافہ کی درخواست

نظام شمسی میں موجود کرہ ارض خلا سے نیلی نظرآتی ہے کیونکہ اس کی دوتہائی سطح پانی سے ڈھکی ہوئی ہے۔اس لئے اس کو بلو پلانٹ کہاجاتا ہے۔

امریکی کمپنی بلواوریجن کامقصد کرہ ارض کی مختلف طریقوں سے حفاظت کرنا اور ا س بات کو یقینی بنانا ہے کہ انسان خلا کے وسائل سے بھرپوراستفادہ کرے۔

یہ کمپنی اس مقصد کیلئے سرگرم عمل ہے۔گوپی ایک تاجر کے ساتھ ساتھ پائلٹ بھی ہے جس نے اتوار کی شام ایک سیاح کے طور پر خلا میں جانے والے پہلے ہندوستانی بن کر تاریخ رقم کی۔

گوپی نے کہا کہ وہ اس مشن پر کافی خوش ہیں کیونکہ ان کو خلا میں ہندوستان کی نمائندگی کرنے کا موقع ملا۔

یہ مشن ہندوستانی نژاد دیگر قابل ذکر خلابازوں، جیسے کلپنا چاولہ، سنیتا ولیمس اوردیگر کی وراثت کو جاری رکھے ہوئے ہے، حالانکہ ان سب نے امریکی پرچم کے تحت پیشہ ور خلابازوں کے طور پر خلا میں سفر کیا۔