حیدرآباد میں موسلا دھار بارش، صبح کے اوقات میں ٹریفک نظام درہم برہم
کئی علاقوں میں بارش تیز رہی جس کے باعث صبح میں بھی ٹریفک نظام درہم برہم نظر آیا۔ایودھیا جنکشن، عابڈس، رانی گنج، اور سیف آباد جیسے علاقوں میں صبح سویرے ہونے والی بارش سے عام زندگی مفلوج رہی ۔
ہفتے کی صبح سے حیدر آباد کے مختلف علاقوں میں بارش کا سلسلہ دوبارہ شروع ہو گیا۔ اسکول، کالج اور آفس جانے والے افراد کو مشکلات کا سامنا رہا۔
کئی علاقوں میں بارش تیز رہی جس کے باعث صبح میں بھی ٹریفک نظام درہم برہم نظر آیا۔ایودھیا جنکشن، عابڈس، رانی گنج، اور سیف آباد جیسے علاقوں میں صبح سویرے ہونے والی بارش سے عام زندگی مفلوج رہی ۔
حیدرآباد ٹریفک پولیس کے مطابق ہفتے کی صبح بارش کے باعث گاڑیوں کی نقل و حرکت انتہائی سست رفتار ی کا شکار رہی۔ ذرائع کے مطابق حیدرآباد کے کئی علاقوں میں پانی بھر نے کے واقعات بھی سامنے آئے ہیں۔
ہائیڈرا کے ٹیموں نے پانی کی نکاسی کے لئے اقدامات کئے ہیں۔ راجندر نگر اے سی پی ٹریفک نے ان مقامات کا دورہ کیا جہاں پانی کے جمع ہو نے کی خبریں موصول ہو ئیں تھیں۔ ہائیڈرا کی ٹیم اور واٹر موٹرز کی مدد سے پانی صاف کرکے ٹریفک بحال کر دی گئی۔
پی وی این آر کیپلرنمبر 191 کے درمیان مین ہولز سے ملبہ صاف کر تے ہوئے پانی کی نکاسی کی گئی۔ گچی باؤلی اور مادھا پور ٹریفک پولیس کی ٹیموں کو ہیریٹیج جنکشن اور سائبر ٹاورز کے علاقہ میں پانی کی نکاسی کر تے دیکھا گیا، جہاں ٹریفک نظام درہم برہم تھا۔
محکمہ موسمیات نے اپنے تازہ پیش قیاسی میں حیدر آباد اور اس کے نواحی علاقوں میں مزید بارش کی پیش قیاسی کی ہے۔