مشرق وسطیٰ

ریاض میں موسلا دھار بارش

ریاض کے بوابۃ الشرق محلے کی بھی ایک وڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ پورا علاقہ پانی میں ڈوبا ہوا ہے، شہری دفاع کے اہلکاروں نے گھروں میں محصور مکینوں کو کشتیوں کے ذریعے دوسری جگہ منتقل کیا۔

ریاض: سعودی دارالحکومت ریاض میں کل دن بھر ہونے والی بارش کے بعد ”بوابۃ الشرق“ محلہ زیر آب آگیا۔اخبار24 کے مطابق گرج چمک کے ساتھ بارش کا سلسلہ جمعہ کی رات تک جاری رہا جس کے باعث نشیبی علاقے اور سڑکیں زیر آب آگئیں۔

متعلقہ خبریں
امیت شاہ اور پرینکا گاندھی کے دورے ملتوی
ڈاکٹر سید انور خورشید کو پریواسی بھارتیہ سمان 2025 ایوارڈ ملنےپر تہنیتی جلسہ
آج سے 4دنوں تک بارش کا امکان
تجھے آبا سے اپنے کوئی نسبت ہو نہیں سکتی، ادبی فورم ،ریاض کے زیرِ اہتمام ماہانہ ادبی نشست
سعودی شاہ سلمان کے طبی معائنے (ویڈیو)

رپورٹ کے مطابق شدید بارش اور گرج چمک کے باوجود مقامی شہری اور مقیم غیرملکی خوشگوار موسم سے لطف اٹھانے کے لیے جمعے کو گھروں سے باہر نکلے۔

عاجل اورالمرصد کے مطابق موسلا دھار بارش کے باعث ریاض کی وادی نمار میں سیلاب آگیا، پہاڑوں کی چوٹیوں سے آبشار کی شکل میں پانی نیچے آرہا ہے۔

ریاض کے بوابۃ الشرق محلے کی بھی ایک وڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ پورا علاقہ پانی میں ڈوبا ہوا ہے، شہری دفاع کے اہلکاروں نے گھروں میں محصور مکینوں کو کشتیوں کے ذریعے دوسری جگہ منتقل کیا۔

سعودی محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ‘نجران، جازان، عسیر، باحہ اور مکہ مکرمہ میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش جاری رہنے کا امکان ہے جبکہ مدینہ منورہ کے جنوبی کوہستانی علاقے بھی بارش کی زد میں رہیں گے۔