جموں و کشمیر
جنوبی کشمیر میں تین ملی ٹنٹوں کے مکان مسمار کئے گئے
حکام نے ہفتے کے روز بتایا کہ جنوبی کشمیر میں مزید تین ملی ٹنٹوں کے گھروں کو 'دھماکہ خیز' مواد کا استعمال کرتے ہوئے منہدم کر دیا گیا۔

سری نگر: حکام نے ہفتے کے روز بتایا کہ جنوبی کشمیر میں مزید تین ملی ٹنٹوں کے گھروں کو ‘دھماکہ خیز’ مواد کا استعمال کرتے ہوئے منہدم کر دیا گیا۔
انہوں نے بتایا کہ پلوامہ، شوپیاں اور کولگام اضلاع میں ملی ٹنٹوں کے تین مکانات کو رات کے وقت گر دیا گیا۔
حکام نے بتایا: ‘حالیہ دہشت گردانہ حملے کے سلسلے میں، رات کے وقت جنوبی کشمیر میں دہشت گردوں کے تین مکانات کو ‘دھماکے’ سے گرا دیا گیا’۔
واضح رہے کہ 24 اور 25 اپریل کی درمیانی شب جنوبی کشمیر میں لشکر طیبہ کے دو ملی ٹنٹوں کے گھروں کو جن کا شبہ تھا کہ پہلگام حملہ آوروں میں شامل تھے، کو "دھماکہ خیز’ مواد کا استعمال کرتے ہوئے منہدم کر دیا گیا تھا۔