تلنگانہ اور اے پی میں موسلادھار بارش کا امکان
پہلے ہی ریاستوں کے کئی اضلاع میں اوسط تاشدید بارش ہو رہی ہیں۔ کل دوپہر سے شام 7 بجے تک حیدرآباد کے کئی علاقوں میں شدید سے شدید ترین بارش ریکارڈ کی گئی، جس کی وجہ سے شہر کے کئی مقامات پانی میں ڈوب گئے۔

حیدرآباد: خلیج بنگال میں ہوا کے دباؤ میں کمی کے اثر کے باعث آئندہ تین دنوں تک تلنگانہ اور آندھرا پردیش میں بڑے پیمانہ پر موسلادھار بارش ہونے کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات نے اس سلسلہ میں الرٹ جاری کر دیا ہے۔
پہلے ہی ریاستوں کے کئی اضلاع میں اوسط تاشدید بارش ہو رہی ہیں۔ کل دوپہر سے شام 7 بجے تک حیدرآباد کے کئی علاقوں میں شدید سے شدید ترین بارش ریکارڈ کی گئی، جس کی وجہ سے شہر کے کئی مقامات پانی میں ڈوب گئے۔
محکمہ موسمیات نے کہا کہ آج بھی حیدرآباد کے علاوہ دیگر اضلاع میں شدید بارش کا امکان ہے۔ تلنگانہ بھر میں یلو الرٹ جاری کیا گیا ہے۔
بارش کے دوران گھنٹہ میں 40 کلومیٹر رفتار سے ہوائیں چلنے، گرج چمک کے ساتھ موسلادھار بارش برسنے کے بھی امکانات ہیں۔
محکمہ موسمیات نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ موسم کی صورتحال پر نظر رکھیں اور غیر ضروری طور پر گھروں سے باہر نہ نکلیں۔