ایشیاء

عافیہ صدیقی نے بتایا امریکی جیل میں کئی مرتبہ زیادتی کی گئی: طلحہ محمود

سابق وفاقی وزیر سیفران اور مذہبی امور سینیٹر طلحہ محمود نے یہ دردناک انکشاف کیا ہے کہ امریکہ کی جیل میں قید پاکستانی سائنسدان عافیہ صدیقی سے کئی مرتبہ زیادتی کی گئی۔

واشنگٹن: سابق وفاقی وزیر سیفران اور مذہبی امور سینیٹر طلحہ محمود نے یہ دردناک انکشاف کیا ہے کہ امریکہ کی جیل میں قید پاکستانی سائنسدان عافیہ صدیقی سے کئی مرتبہ زیادتی کی گئی۔

متعلقہ خبریں
ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی رہائی سے متعلق کیس میں اہم پیش رفت

سینیٹر طلحہ محمود جنہوں نے حال ہی میں امریکی جیل میں قید ڈاکٹر عافیہ صدیقی سے ان کی بہن فوزیہ صدیقی کے ہمراہ ملاقات کی ہے، اے آر وائی نیوز کو خصوصی انٹرویو میں یہ دردناک انکشاف کیا ہے کہ جیل میں عافیہ صدیقی سے کئی بار زیادتی کی گئی۔

طلحہ محمود نے کہا کہ ملاقات کے دوران عافیہ صدیقی نے جیل انتظامیہ کے غیر مناسب رویے اور زیادتی سے متعلق بتایا اور کہا کہ ان سے کئی بار جیل میں زیادتی کی گئی اس موقع پر وہ بار بار جے ریبن نامی امریکی اہلکار کا نام لے رہی تھیں جبکہ انکوائری کی تو پتہ چلا کہ اس پر 30 شکایات پہلے بھی ہوئیں جس میں سے 9 ثابت ہو چکی ہیں۔

سابق وفاقی وزیر نے کہا کہ عافیہ صدیقی پر جھوٹا کیس بنایا گیا حالانکہ یہ اُن کی حراست میں پہلے سے تھیں۔ قاتلانہ حملہ مان بھی لیں تو بھی اس کی سزا 7 سال ہے لیکن 86 سال سنائی گئی۔

ان کا کہنا تھا کہ ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی رہائی کے لئے بہترین وکلا کی خدمات حاصل کر لی گئی ہیں جو ان کے مقدمات لڑیں گے۔

a3w
a3w