آندھراپردیش

آندھرا پردیش میں شدید بارش کی صورتحال۔ دبئی سے چندرابابوکا جائزہ،عہدیداروں کومختلف ہدایات

انہوں نے وزیرداخلہ انیتا کو ہدایت دی کہ وہ چوکس رہیں اور پیشگی طورپر احتیاطی اقدامات کریں۔ انہوں نے کہا کہ عوام کو کسی بھی قسم کی مشکلات نہ ہوں، اس بات کو یقینی بنانے کے لئے حکام فوری اقدامات کریں۔

حیدرآباد: آندھراپردیش میں شدید بارش کی صورتحال کا وزیراعلی این چندرابابونائیڈونے جائزہ لیا۔چندرابابو، جو سرمایہ کاری کو راغب کرنے کیلئے دبئی کے دورہ پر ہیں نے عہدیداروں کومختلف ہدایات دیں۔

متعلقہ خبریں
بچوں کے سامنے ہوم گارڈ کا خاتون کے ساتھ ’مجرا‘ — ویڈیو وائرل ہونے کےبعد محکمہ نے فوراً ڈیوٹی سے ہٹا دیا
پارٹی کو جانشینوں کے حوالے کرنے کی ذمہ داری لیں۔ کیڈر کو چیف منسٹر نائیڈو کا مشورہ
امیت شاہ اور پرینکا گاندھی کے دورے ملتوی
اےپی کے وجیانگرم میں نو بیاہتا جوڑا مشتبہ حالات میں مردہ پایاگیا
آکاش ایجوکیشنل سروسز نے تلگو زبان میں یوٹیوب چینل کا آغاز کر کے امیدواروں کیلئے تعلیمی رسائی بڑھا دی

انہوں نے وزیرداخلہ انیتا کو ہدایت دی کہ وہ چوکس رہیں اور پیشگی طورپر احتیاطی اقدامات کریں۔ انہوں نے کہا کہ عوام کو کسی بھی قسم کی مشکلات نہ ہوں، اس بات کو یقینی بنانے کے لئے حکام فوری اقدامات کریں۔ انہوں نے جان و مال کے نقصان سے بچنے کے لئے ضروری اقدامات کرنے کی ہدایت دی۔


وزیراعلیٰ نے کہا کہ ریونیو، پولیس، بلدیہ اور بجلی کے محکمہ جات باہمی ہم آہنگی کے ساتھ کام کریں۔ انہوں نے ہدایت دی کہ نچلے علاقوں کے عوام کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا جائے۔


حکام نے وزیراعلیٰ کو بتایا کہ پہلے ہی جنوبی ساحلی علاقوں اور رائل سیما میں کنٹرول روم قائم کئے گئے ہیں۔ وزیراعلیٰ نے حکام کو ہدایت دی کہ نہروں اور تالابوں کے پشتوں کو مضبوط کیاجائے اور وبائی امراض کو پھیلنے سے روکنے طبی کیمپ قائم کئے جائیں۔