شمالی بھارت

’دی کیرالا اسٹوری‘پر بنگال میں پابندی، ہم قانونی کاروائی کریں گے:فلم پروڈیوسر

فلم’دی کیرالا اسٹوری‘کے پروڈیوسر وپل شاہ نے آج کہاکہ مغربی بنگال میں اس فلم کی نمائش پرپابندی عائد کرنے حکومت مغربی بنگال کے فیصلہ کے خلاف قانونی اقدامات کریں گے۔

ممبئی: فلم’دی کیرالا اسٹوری‘کے پروڈیوسر وپل شاہ نے آج کہاکہ مغربی بنگال میں اس فلم کی نمائش پرپابندی عائد کرنے حکومت مغربی بنگال کے فیصلہ کے خلاف قانونی اقدامات کریں گے۔

وپل شاہ نے ایک پریس کانفرنس میں کہاکہ قانون کے تحت جوبھی ممکن ہے ہم اس کیلئے لڑیں گے۔فلم کے ڈائرکٹر سدپتوسین اوروپل شاہ نے ٹاملناڈومیں کئی تھیٹروں کی جانب سے فلم کی نمائش سے انکارکے بعد ایک پریس کانفرنس طلب کی تھی۔

پابندی کی وجہ سے ہونے والے امکانی نقصان کے بارے میں سوال پر وپل شاہ نے کہاکہ ہم فی الحال فائدہ یانقصان کی بات نہیں کریں گے۔

ہم صرف اس بات کویقینی بنانے کی کوشش کریں گے کہ زیادہ سے زیادہ لوگ یہ فلم دیکھیں۔اگرکوئی ریاستی حکومت یا خانگی شخص فلم کی نمائش کوروکنے کی کوشش کرے تو ہم ہر ممکن قانونی راستہ اختیار کریں گے۔