تلنگانہ

اے پی اور تلنگانہ میں شدید بارش، سیلاب کا الرٹ جاری

خلیج بنگال میں ہوا کے کم دباؤ کا مرکز شدت اختیار کرتا جارہا ہے جس کے زیر اثر شمالی آندھرا پردیش اور تلنگانہ میں شدید بارش اور سیلاب کا الرٹ جاری کیا گیا ہے۔

حیدرآباد: خلیج بنگال میں ہوا کے کم دباؤ کا مرکز شدت اختیار کرتا جارہا ہے جس کے زیر اثر شمالی آندھرا پردیش اور تلنگانہ میں شدید بارش اور سیلاب کا الرٹ جاری کیا گیا ہے۔

متعلقہ خبریں
پون کلیان کے بیان کی مکمل حمایت: بنڈی سنجے
آندھرا پردیش کے کئی مقامات پر موسلادھار بارش
تلنگانہ میں مزید موسلا دھار بارش کی پیش قیاسی
صدر جمہوریہ کا آج دورہ، نلسار کے کانوکیشن میں شرکت متوقع
66لاکھ استفادہ کنندگان میں وظائف کی تقسیم کا آغاز

اے پی کے ساحلی علاقوں جیسے وشاکھا پٹنم، وجیانگرم، سریکاکولم، اور گوداوری کے اضلاع میں 200ملی میٹر بارش ہوئی ہے جس کی وجہ ان علاقوں کے کئی مقامات زیر آب آگئے اور مقامی سطح پر سیلاب کا خطرہ بڑھ گیا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق ہوا کے کم دباؤ کا مرکز شمال کی طرف پیش رفت کررہا ہے جس سے اے پی کا شمال علاقہ اور تلنگانہ کا شمال، مشرقی علاقہ شدید بارش سے متاثر ہونے کا امکان ہے۔

اس علاقہ میں 11 ستمبر تک شدید بارش کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔ شہری علاقوں میں پانی جمع ہونے کا خدشہ ہے۔ 50 سے 60 کیلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل سکتی ہیں۔ ماہی گیروں کو سمندر میں نہ جانے کی ہدایت دی گئی ہے۔

a3w
a3w