کھیل

ہاردیک پانڈیا اور نتاشا کے درمیان طلاق کی تصدیق

ہاردک پانڈیا اور اداکارہ نتاشا کی علیحدگی کی خبروں نے اس وقت جنم لیا تھا جب مداحوں نے دیکھاکہ نتاشا نے اپنے آفیشل انسٹا گرام ہینڈل سے پانڈیا کا نام ہٹا دیا ہے۔

ممبئی: ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے نائب کپتان ہاردیک پانڈیا اور بالی ووڈ اداکارہ نتاشا کے درمیان طلاق کی تصدیق ہوگئی۔ رپورٹس کے مطابق اداکارہ نتاشا اور کرکٹر ہاردک پانڈیا کے درمیان طلاق ہوچکی ہے جس کے بعد اب پانڈیا کی 70 فیصد جائیداد کی مالکن ان کی سابقہ اہلیہ نتاشا بن جائیں گی۔

متعلقہ خبریں
ثانیہ نے اذہان ملک کے ساتھ سوشل میڈیا پر تصویر شیئر کی
میرے کام کا بوجھ دوسروں سے دو یا تین گنا زیادہ ہے: ہاردک پانڈیا
ٹیم انڈیا کی نئی ٹسٹ جرسی سے شائقین ناراض
شکست کے بعد بھی مثبت رویہ رکھنا ضروری : اکشرپٹیل
باپ کا لڑکے سے خلع کا مطالبہ کرنا

رپورٹ میں بتایا گیاکہ طلاق لینے کا فیصلہ ہاردک پانڈیا کا تھا۔ وہ اپنی اہلیہ نتاشا سے علیحدگی چاہتے تھے تاہم ابھی تک دونوں کے درمیان طلاق کی وجہ سامنے نہیں آسکی۔ ہاردک پانڈیا اور اداکارہ نتاشا کی علیحدگی کی خبروں نے اس وقت جنم لیا تھا جب مداحوں نے دیکھاکہ نتاشا نے اپنے آفیشل انسٹا گرام ہینڈل سے پانڈیا کا نام ہٹا دیا ہے۔

 اس سے قبل انسٹاگرام پر نتاشا اپنا نام نتاشا اسٹینکووچ پانڈیا لکھتی تھیں۔ صرف یہی نہیں اداکارہ نے اپنے ہینڈل سے پانڈیا اور اپنی چند تصاویر بھی ڈیلیٹ کر دی ہیں۔

دوسری جانب سوشل میڈیا ویب سائٹ ریڈٹ پر ایک صارف نے پوسٹ شیئر کی جس میں لکھا تھاکہ نتاشا اور ہاردک پانڈیا کے درمیان علیحدگی کی قیاس آرائیاں کی جارہی ہیں کیونکہ دونوں کچھ عرصہہ سے ایک دوسرے کیلئے سوشل میڈیا پر کوئی اسٹوری یا پوسٹ شیئر نہیں کر رہے۔

 پوسٹ میں کہا گیاکہ نتاشا نے اپنے انسٹاگرام ہینڈل سے پانڈیا کا نام بھی ہٹا دیا ہے جبکہ 4 مئی کو نتاشا کی سالگرہ پر بھی پانڈیا کی جانب سے کوئی پوسٹ یا اسٹوری شیئر نہیں کی گئی۔

صارف نے کہاکہ انڈین پریمیر لیگ کے دوران بھی نتاشا نے ہاردک پانڈیا کی سپورٹ میں کوئی پیغام جاری نہیں کیا اور نہ ہی انہوں نے پانڈیا کے کسی بھی میچ میں شرکت کی۔ پوسٹ کے مطابق نتاشا نے انسٹاگرام سے اپنی اور پانڈیا کی تمام تصاویر کو ڈیلیٹ کردیا ہے سوائے ان تصاویر کے جس میں ان کا بیٹا ان کے ساتھ ہے۔

a3w
a3w