حیدرآباد

حیدرآباد میں موسلا دھار بارش، کئی نشیبی علاقے زیر آب

 شہری علاقوں میں بارش کے باعث معمولاتِ زندگی میں خلل پیدا ہو گیا ہے جبکہ متعدد مقامات پر پانی جمع ہونے سے عوام کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔

حیدرآباد: گریٹر حیدرآباد کے مختلف علاقوں میں جمعرات کی شام سے موسلا دھار بارش کا سلسلہ جاری ہے، جس کے نتیجے میں کئی نشیبی علاقوں میں پانی جمع ہو گیا ہے اور ٹریفک کی روانی شدید متاثر ہوئی ہے۔

متعلقہ خبریں
حسین ساگر کے دو گیٹوں سے پانی کا اخراج
مدینہ اسکولز کا سالانہ پروگرام ’’ترنگ‘‘ شاندار ثقافتی مظاہرے کے ساتھ منعقد
آرام گھر فلائی اوور کا چیف منسٹر کے ہاتھوں افتتاح
حضور اکرمؐ سے حضرت صدیق اکبرؓ  کی بے پناہ محبت ، تقوی و پرہیزگاری مثالی – نوجوانوں کو نمازوں کی پابندی کی تلقین :مفتی ضیاء الدین نقشبندی
جمعہ: دعا کی قبولیت، اعمال کی فضیلت اور گناہوں کی معافی کا سنہری دن،مولانامفتی ڈاکٹر حافظ محمد صابر پاشاہ قادری کا خطاب

 شہری علاقوں میں بارش کے باعث معمولاتِ زندگی میں خلل پیدا ہو گیا ہے جبکہ متعدد مقامات پر پانی جمع ہونے سے عوام کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔

بارش سے متاثرہ علاقوں میں بنجارہ ہلز، جوبلی ہلز، فلم نگر، عنبرپیٹ، پنجہ گوٹہ، خیریت آباد، بیگم پیٹ، شیرلنگم پلی، منی کنڈہ، کوکٹ پلی، بالانگر، ایل بی نگر، راجندر نگر، مہدی پٹنم، بنڈلہ گوڑہ، حمایت ساگر، لنگر ہاؤس اور گنڈی پیٹ شامل ہیں، جہاں تیز بارش کے ساتھ گرج چمک بھی دیکھی گئی۔

اسی طرح سکندرآباد، الوال، حکیم پیٹ، سیتافل منڈی، اُپّل، رام نگر، چلکل گوڑہ، تارناکہ اور حبشی گوڑہ کے علاقوں میں بھی وقفے وقفے سے تیز بارش کا سلسلہ جاری ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق شہر میں آئندہ چند گھنٹوں تک مزید بارش کا امکان ہے، جس کے پیشِ نظر شہریوں کو مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ غیر ضروری طور پر گھروں سے باہر نہ نکلیں اور محفوظ راستوں کا انتخاب کریں۔

انتظامیہ نے ممکنہ ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے جی ایچ ایم سی اور ڈیزاسٹر ریسپانس فورس (DRF) کی ٹیموں کو مکمل الرٹ کر دیا ہے۔

 شہریوں سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ کسی بھی ناخوشگوار واقعے کی اطلاع قریبی کنٹرول روم یا ایمرجنسی ہیلپ لائن پر فوری دیں، تاکہ فوری کارروائی ممکن بنائی جا سکے۔