تلنگانہ

اے ٹی ایم میں چوری کی کوشش، نوجوان گرفتار

اس نے اے ٹی ایم مشین کو نقصان پہنچایا تاہم اسی دوران وہاں قریب میں موجود ریلوے پولیس نے اسے پکڑ لیا۔ اس کی شناخت بہار کے رہنے والے کے طور پر ہوئی ہے۔

حیدرآباد: تلنگانہ کے ورنگل شہر میں ریلوے اسٹیشن کے احاطہ میں واقع اے ٹی ایم میں چوری کرنے کی ناکام کوشش کی گئی۔ ذرائع کے مطابق ریلوے اسٹیشن کے احاطہ میں اسٹیٹ بینک آف انڈیا (ایس بی آئی) کے اے ٹی ایم سے ایک نوجوان نے چوری کرنے کی کوشش کی۔

متعلقہ خبریں
خواتین، نومولود کو قبرستان میں چھوڑ کر فرار، دبیرپورہ میں واقعہ
دوہفتوں کے دوران 30 بچے لا پتہ، پولیس پریشان
لٹیرا گرفتار‘9.5 لاکھ روپئے برآمد جوبلی ہلزپولیس کی کاروائی

 اس نے اے ٹی ایم مشین کو نقصان پہنچایا تاہم اسی دوران وہاں قریب میں موجود ریلوے پولیس نے اسے پکڑ لیا۔ اس کی شناخت بہار کے رہنے والے کے طور پر ہوئی ہے۔ بعد ازاں اسے ورنگل انتظار گنج پولیس کے حوالے کر دیا گیا۔ پولیس نے مقدمہ درج کر لیا ہے اور اس واقعہ کی جانچ کی جارہی ہے۔

a3w
a3w