اسرائیلی فوج نے غزہ میں حماس کے کمانڈر کوکیا ہلاک
اسرائیلی ڈیفنس فورسز نے ہفتے کے روز ایک بیان میں کہا کہ حکم محمد عیسیٰ العیسیٰ جمعہ کی شام صابرہ کے علاقے میں ایک حملے میں مارا گیا۔ یہ کارروائی اسرائیل کی داخلی سلامتی ایجنسی شن بیٹ کے تعاون سے کی گئی۔

یروشلم: اسرائیلی فوج نے غزہ شہر میں ایک فضائی حملے میں حماس کے ایک سینئر کمانڈر کو ہلاک کر دیا ہے۔
فوج کے مطابق کمانڈر حماس کی فوجی تیاریوں اور 7 اکتوبر کو جنوبی اسرائیل پر حملے کی منصوبہ بندی میں اہم کردار ادا کر رہا تھا۔
اسرائیلی ڈیفنس فورسز نے ہفتے کے روز ایک بیان میں کہا کہ حکم محمد عیسیٰ العیسیٰ جمعہ کی شام صابرہ کے علاقے میں ایک حملے میں مارا گیا۔ یہ کارروائی اسرائیل کی داخلی سلامتی ایجنسی شن بیٹ کے تعاون سے کی گئی۔
فوج کے مطابق العیسیٰ حماس کے عسکری ونگ کا بانی رکن تھا اور اس نے 7 اکتوبر 2023 کو جنوبی اسرائیل پر حملے کی منصوبہ بندی اور اس پر عمل درآمد میں اہم کردار ادا کیا تھا۔ اس حملے میں تقریباً 1200 افراد ہلاک ہوئے تھے اور 200 سے زائد افراد کو غزہ لے جایا گیا تھا۔
بیان کے مطابق، العیسیٰ حال ہی میں حماس کے عسکری ونگ کے کامبیٹ سپورٹ ہیڈ کوارٹر کا سربراہ تھا، جہاں وہ اسرائیلی شہریوں اور فوجیوں پر فضائی اور سمندری حملوں کی نگرانی کرتا تھا۔ وہ تنازع کے دوران حماس کے فوجی ڈھانچے کی تعمیر نو کی کوششوں میں بھی شامل تھا۔
حماس نے ابھی تک اسرائیل کے اس دعوے پر کوئی تبصرہ نہیں کیا ہے۔
اسرائیل نے دو ماہ کی جنگ بندی کو ختم کرتے ہوئے 18 مارچ کو غزہ میں اپنا فوجی آپریشن دوبارہ شروع کیا۔
غزہ کے محکمہ صحت کے افسران کے مطابق اکتوبر 2023 سے اب تک 56,412 فلسطینی ہلاک اور 133,054 زخمی ہو چکے ہیں۔