تلنگانہ

تلنگانہ اورآندھراپردیش میں موسلادھاربارش،ٹریفک کی نقل وحرکت متاثر

حیدرآباد یونیورسٹی کے علاقہ میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں ہفتہ کی صبح 8.30 بجے تک 16.5 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی، جب کہ بی ایچ ای ایل فیکٹری ایریا میں 15.5 ملی میٹر اور گچی باولی میں 13.5 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔

حیدرآباد:خلیج بنگال میں کم دباؤ کے زیر اثر دو تلگو ریاستوں تلنگانہ اورآندھراپردیش میں موسلادھار بارش ہو رہی ہے۔ جمعہ کی رات سے مسلسل بارش کا سلسلہ جاری ہے۔ شہرحیدرآباد میں بارش کے نتیجہ میں کئی نشیبی علاقوں میں پانی جمع ہوگیا۔

متعلقہ خبریں
بچوں کے سامنے ہوم گارڈ کا خاتون کے ساتھ ’مجرا‘ — ویڈیو وائرل ہونے کےبعد محکمہ نے فوراً ڈیوٹی سے ہٹا دیا
آندھرا پردیش کے کئی مقامات پر موسلادھار بارش
کوہ مولا علی: کویتا کا عقیدت بھرا دورہ، خادمین کے مسائل اور ترقیاتی کاموں کی سست روی پر اظہار برہمی
فراست علی باقری نے ڈاکٹر راجندر پرساد کی 141ویں یومِ پیدائش پر انہیں خراجِ عقیدت پیش کیا
فیوچر سٹی کے نام پر ریئل اسٹیٹ دھوکہ، HILT پالیسی کی منسوخی تک جدوجہد جاری رہے گی: بی آر ایس

 کئی مقامات پر گاڑیوں کی آمدورفت متاثر ہوگئی۔ شہر کے مصروف ترین علاقوں جیسے خیریت آباد،پنجہ گٹہ، بنجاراہلز،جوبلی ہلز،سکندرآباد، مہدی پٹنم، امیرپیٹ،ایل بی نگر، نارائن گوڑہ اورحمایت نگر کے ساتھ ساتھ عطاپور،اُپرپلی، راجندرنگر میں بارش کی وجہ سے ٹریفک کی نقل وحرکت پر اثرپڑا۔نشیبی علاقوں کے مکانات میں پانی داخل ہونے کی اطلاعات ہیں۔چوکس بلدی اسٹاف نے سڑکوں سے پانی کی نکاسی کے انتظام کئے۔شہرمیں رات بھر ہلکی اوسط بارش ہوئی۔

 حیدرآباد یونیورسٹی کے علاقہ میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں ہفتہ کی صبح 8.30 بجے تک 16.5 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی، جب کہ بی ایچ ای ایل فیکٹری ایریا میں 15.5 ملی میٹر اور گچی باولی میں 13.5 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔

دسری طرف آندھراپردیش کے این ٹی آر ضلع، کاکناڈا،الوری، وشاکھا، اناکاپلی، کرشنا اور اے پی کے مغربی گوداوری اضلاع میں شدید بارش ہو رہی ہے۔ مسلسل بارش کے باعث دفاتر جانے والے ملازمین، طلباء اور موٹر سائیکل سواروں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔