تلنگانہ
تلنگانہ کے ضلع ورنگل میں شدید بارش، نشیبی علاقے زیرِ آب
تلنگانہ کے ضلع ورنگل میں گزشتہ شب موسلا دھار بارش ہوءی ۔ مسلسل بارش کے باعث آر ٹی سی خدمات مفلوج ہو گئیں اور بسیں صرف ڈپو تک محدود رہ گئیں۔
حیدرآباد: تلنگانہ کے ضلع ورنگل میں گزشتہ شب موسلا دھار بارش ہوی ۔ مسلسل بارش کے باعث آر ٹی سی خدمات مفلوج ہو گئیں اور بسیں صرف ڈپو تک محدود رہ گئیں۔
کاسی بگہ اور کریم آباد جیسے علاقوں میں پانی گھٹنوں تک بھر گیا۔
نشیبی علاقوں میں بارش کا پانی دکانوں اور گھروں میں داخل ہو گیا جس سے مکین شدید مشکلات کا شکار ہیں۔
محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ 12 گھنٹوں کے دوران متحدہ ضلع ورنگل میں اوسطاً 92.9 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔
سب سے زیادہ بارش سنگیم میں 202.4 ملی میٹر ریکارڈ ہوئی، جبکہ قلعہ ورنگل میں 148.5 ملی میٹر، وردھنا پیٹ میں 93.3 ملی میٹر اور پروت گری میں 107.5 ملی میٹر بارش ہوئی۔