تلنگانہ
تلنگانہ کے ورنگل ضلع کے نرسم پیٹ علاقہ میں موسلا دھار بارش
شدید بارش کے نتیجہ میں قصبہ کی تمام اہم سڑکیں جھیل کا منظر پیش کر رہی ہیں۔ جگہ جگہ پانی جمع ہونے کی وجہ سے ٹریفک نظام درہم برہم ہو گیا ہے۔ کئی مقامات پر گاڑیاں بند پڑی دیکھی گئیں اور شہریوں کو پیدل چلنے میں بھی دشواری کا سامنا ہے۔
حیدرآباد: تلنگانہ کے ورنگل ضلع کے نرسم پیٹ علاقہ میں موسلا دھار بارش کے باعث موسم خوشگوار ہو گیا ہے۔ طویل خشک سالی کے بعد اس بارش سے کسانوں کے چہروں پر خوشی لوٹ آئی ہے کیونکہ ان کی فصلوں کو پانی کی اشد ضرورت تھی۔
شدید بارش کے نتیجہ میں قصبہ کی تمام اہم سڑکیں جھیل کا منظر پیش کر رہی ہیں۔ جگہ جگہ پانی جمع ہونے کی وجہ سے ٹریفک نظام درہم برہم ہو گیا ہے۔ کئی مقامات پر گاڑیاں بند پڑی دیکھی گئیں اور شہریوں کو پیدل چلنے میں بھی دشواری کا سامنا ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق آنے والے دنوں میں مزید بارش کے امکانات ظاہر کیے گئے ہیں۔ انتظامیہ نے شہریوں کو غیر ضروری طور پر گھروں سے نہ نکلنے کی ہدایت دی ہے۔
مقامی بلدیہ کی جانب سے پانی کی نکاسی کے لیے اقدامات کیے جا رہے ہیں، تاہم شہریوں کا کہنا ہے کہ نکاسیٔ آب کا نظام ناکافی ثابت ہو رہا ہے۔